اردو
हिन्दी
فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چیف جسٹس گوئی پر حملہ: ہندو دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ!

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Chief Justice Gavai attack right-wing campaign
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ: تلک راج
دہلی: سپریم کورٹ میں6 اکتوبر)کو ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ یہ حملہ کوئی واحد واقعہ نہیں، بلکہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران ہندو دائیں بازو کے گروپوں کی منظم مہم کا نتیجہ تھا۔وکیل راکیش کشور (71 سالہ)نے صبح 11:35 بجے سپریم کورٹ کورٹ نمبر 1 میں چیف جسٹس گوئی پر اپناجوتا اتار کر پھینکنے کی کوشش کی، سیکورٹی اہلکاروں نے فوراً اس کو پکڑ لیا اور عدالت سے باہر نکالا۔ عدالت سے باہر جاتے ہوئے راکیش کشور ’ سناتن کا اپمان نہیں سہیں گے‘اور ’ بھارت سناتن دھرم کا اپمان نہیں سہے گا‘جیسے نعرے لگاتا رہا ۔چیف جسٹس گوئی نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا اور دیگر وکلاء سے کارروائی جاری رکھنے کوکہا۔ انہوں نے کہا، ‘ان سب باتوں سے پریشان نہ ہوں، ہم پریشان نہیں ہیں، یہ چیزیں مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتیں
**تنازع کی جڑ: وشنو کی مورتی پر تبصرہیہ حملہ اس تنازعہ کی انتہا تھی جو 16 ستمبر کو چیف جسٹس گوئی کے ایک ریمارکس سے شروع ہوئی تھی۔ کھجوراہو کے جاویری مندر میں بھگوان وشنو کی سات فٹ اونچی ٹوٹی ہوئی مورتی کو بحال کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس گوئی نے کہا تھا ،’جاؤ اور خود بھگوان سے کچھ کرنے کو کہو۔ تم کہتے ہو کہ تم بھگوان وشنو کے کٹر بھکت ہو، تو جاؤ پوجا کرو اس پٹیشن کو ‘پبلسٹی انٹرسٹ لٹیگیشن’قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا تھاکہ یہ  آثار قدیمہ کی جگہ ہے اور اس کے لیے اے ایس آئی سے اجازت ضروری ہے۔ انہوں نے یہاں تک مشورہ دیا تھا کہ اگر درخواست گزار شیو مت سے پرہیز نہیں کرتا ہے تو وہ شیو مندر جا کر پوجا کر سکتاہے چیف جسٹس کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ اس کے ردعمل میں ہیش ٹیگ امپیچ سی جے آئی ٹرینڈ کرنے لگا، اور ہندو تنظیموں نے اسے مذہبی جذبات کی توہین قرار دیا – دودن بعد چیف جسٹس کو یہ کہتے ہوئے وضاحت پیش کرنی پڑی کہ ،’میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں

CJI गवई एक हिन्दूघृणा से सना घटिया जज है pic.twitter.com/KVRHEiusTC

— Ajeet Bharti (@ajeetbharti) September 18, 2025

*اجیت بھارتی کی اشتعال انگیز مہم
دائیں بازو کے یوٹیوبر اجیت بھارتی نے تنازعہ کو ہوا دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سوموارکے روز حملے کے فوراً بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ،’آج سی جے آئی گوئی کو ایک وکیل کا جوتا لگتے لگتے رہ گیا۔ وکیل نے گوئی کے ڈائس کے پاس جا کر جوتے اتارے اور مارنے ہی والا تھا کہ سکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا۔ جاتے جاتے وکیل نے کہا کہ سناتن کا اپمان برداشت نہیں کیا جائے گا – اجیت بھارتی نے اپنی پوسٹ میں اور بھی جارحانہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے لکھا،’یہ تو ابھی شروعات ہے۔ ایسے گرے ہوئے، ہندو مخالف اور بزدل ججوں کے ساتھ سڑکوں پر بھی ایسا ہی ہو گا اگر وہ احکامات میں لکھی جانے والی باتوں سے قطع نظر اپنے زہریلے دلی جذبات کا اظہار ، ہندوؤں کی تذلیل کرنے کے لیے کریں گے-
اس سے قبل 18 ستمبر کو ایک پوسٹ میں بھارتی نے سی جے آئی کو ‘ہندو نفرت سے شرابور ایک گھٹیا جج’ لکھاتھا۔ ساتھ ہی ہرنیہ کشیپو کی کہانی کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا،’دھیان رہے گوئی، ہرنیہ کشیپو نے بھی گھمنڈ میں پرہلاد سے کہا تھا کہ کیا اس ستون میں وشنو ہے… اسے تو وردان تھا، پھر بھی بھگوان نرسمہا بھگوان نے جانگھ پر رکھ کر ناخن سے پھاڑ دیا تھا۔ تم تومحض ایک امبیڈکرائٹ ہواس طرح کی دھمکی سی جے آئی گوائی کو ایک ہندوتوا ویب سائٹ نے بھی دی تھی اجیت بھارتی کے یوٹیوب چینل پر 29 ستمبر کو اپلوڈ کیے گئے ایک ویڈیو میں ‘سی جے آئی گوئی ورسز سلیپنگ ہندوز’ کے عنوان سے ایک پروگرام نشرہوا -اس ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے، ‘سوال ہے کہ سی جے آئی گوئی جیسے لوگ ہندو مخالف تبصروں کے باوجود بغیر کسی نتیجے کے کیوں بچ جاتے ہیں -اس پروگرام میں ‘ہندو کیفے فاؤنڈیشن’ نامی ہندو دائیں بازو کی تنظیم کے بانی کوشلیش رائے نے چیف جسٹس گوئی کے خلاف تشدد کی کھلی دھمکیاں دیں۔ رائے نے کہا "میں گاندھیائی ہوں۔ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ اگر میں حمایت کرتا تو میں یہ کہتاکہ کہیں گوئی جی ٹکرا جائیں، وہ کورٹ میں رہتے ہیں، وہاں ہندو وکیل بھی رہتے ہیں۔ ایک تو ہندو وکیل ہوگا، وہ گوئی جی کی منڈی پکڑ کر زور سے دیوار میں مارےکہ وہ دو ٹکڑوں میں ایسے ہو جائیں۔لیکن میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا” رائے نے مزید کہا "ہندوؤں کی آستھا پر آپ کچھ کردو، آپ کو کوئی قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ، اس لیے سب بولے جا رہے ہیں۔ اگر جسٹس گوئی صاحب کو یہ پتہ ہوتا کہ میں بھگوان وشنو پر تبصرہ کر رہا ہوں تو… گوڈسے آپ کے بس کی نہیں ہے، لیکن گاندھی توبن سکتے ہو،بھائی گوئی کے منہ پر تھوکنے کی کیا سزا ہے آئی پی سی میں، زیادہ سے زیادہ چھ ماہ۔ اس سے زیادہ توکچھ نہیں ہے نا۔ یہ بھی نہیں کر پا رہے ہندو”کوشلیش رائے نے یہ بھی کہا، "نہ صرف گوئی، بلکہ جو کوئی بھی ہندوؤں کے خلاف بول رہاہے وہ جانتا ہے کہ اسے اس کی قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس دن ہندو ایک پرائز ٹیگ رکھ دے کہ تجھے بولنا ہےبھگوان وشنو جی پر بول-لیکن اس کا پرائزیہ ہے، اس کی تیاری رکھ۔ ایک دو سے وہ پرائز لے لے ،کم از کم 60-70 فیصد معاملات کم ہوجائیں گے”
اس بات چیت میں اجیت بھارتی نے جسٹس گوئی کی کار کو گھیرنے کا مشورہ بھی دیا تھا پیر کو گوئی پر حملے کے بعد رائے نے سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کو بھی دھمکی دی ہے ـ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نےایکس پر لکھا،’یہ ایک قابل نفرت کوشش ہے، جس میں برہمنی ذہنیت کا وکیل سی جے آئی کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ عدالت کی توہین کے مترادف ہے۔ وکیل کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے پرشانت بھوشن کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رائے نے لکھا ہے، ‘ بھوشن جی کا لگتا ہے ریپٹے سے من نہیں بھرا ہے
*گوئی کے خاندان پر تبصرہ:پروگرام میں جسٹس گوئی کے خاندان پر بھی تبصرہ کیا گیا۔ کوشلیش رائے نے کہا، ‘اس گوئی کے باپ تین ریاستوں کے گورنررہے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (گوئی) کے بانی رہے۔ اگر آپ ان تمام دھاگوں کو جوڑیں، تو ہندوستان میں یہ جوچرچ کا گندہ نالا بہہ رہا ہےایٹرسٹی لٹریچر کا،اس کےموجد ہیں یہ سب – واضح ہو کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی سی جے آئی گوئی کی ماں نے ایک خط جاری کرتے ہوئے آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔ گزشتہ ہفتے بدھ کو جاری ایک بیان میں کمل تائی نے کہا کہ وہ اپنی بڑھتی عمر (84) اور صحت کے مسائل کی وجہ سے اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی – انہوں نے نے اصرار کیا کہ اگر وہ انہیں اس طرح کے کسی پروگرام میں حصہ لینا ہے تو وہ صرف امبیڈکرائی نظریات کوپیش کریں گی-
**ہندو دائیں بازو کی مہم: اجیت بھارتی اور کوشلیش رائے نے کئی دیگر ہندو دائیں بازو کی تنظیموں اور افراد کے ساتھ مل کر چیف جسٹس گوئی کے خلاف مہم چلائی۔ وشو ہندو پریشد کے سربراہ آلوک کمار نے ’ عدالت میں زبان پر ضبط‘کا مطالبہ کیا۔ سناتن کتھا واچک سمنویہ پریشد نامی ایک گروپ نے 2 اکتوبر کو سپریم کورٹ تک مارچ کرنے کی کال دی وکیل ونیت جندل نے چیف جسٹس گوئی کو ایک خط لکھا جس میں ان کے ریمارکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور اس کی ایک کاپی صدر کو بھیجی گئی۔ ہیش ٹیگ امپیچ سی جے آئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، اور کئی یوٹیوب چینلوں نے چیف جسٹس گوئی کے خلاف مہم شروع کی –
یہ واقعہ ہندوستانی عدلیہ کی آزادی اور وقار پر سنگین حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں چیف جسٹس پر جسمانی حملے کی کوشش نہ صرف امن و امان کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نفرت اور پرتشدد زبان کس طرح حقیقی تشدد میں بدل سکتی ہے-
(بشکریہ دی وائر)

ٹیگ: attackChief Justice Gavaihate speechHindu campaignIndiajudiciarypoliticsright wingچیف جسٹس گوئیحملہدائیں بازوسیاستعدلیہنفرت انگیزیہندو مہمہندوستان

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition
خبریں

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

11 فروری
Vande Mataram Mandatory Govt Order
خبریں

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

11 فروری
Shafiqur Rahman Jamaat Journey
خبریں

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

11 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

فروری 11, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

فروری 11, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN