نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پی ایف آئی آرگنائزیشن پر پابندی کو برقرار رکھنے والے UAPA ٹریبونل کے حکم کو ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کی شکل میں چیلنج کر سکتی ہے۔ عدالت نے عرضی کو برقرار رکھنے پر مرکزی حکومت کے اعتراض کو بھی مسترد کر دیا۔اور اسے نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی
پی ایف آئی نے تنظیم پر پانچ سال کی پابندی کو برقرار رکھنے کے UAPA ٹریبونل کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ اب 20 جنوری 2026 کو اس کیس کی سماعت کرے گی اور فیصلہ کرے گی کہ پی ایف آئی پر پابندی درست ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2023 میں، دہلی ہائی کورٹ کے تحت یو اے پی اے ٹریبونل نے پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں پر حکومت کی پابندی کو برقرار رکھا۔ اس کے بعد پی ایف آئی نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی۔ تاہم، پی ایف آئی نے پہلے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں اس کی درخواست کو خارج کر دیا گیا تھا اور اسے ہائی کورٹ میں معاملے کی پیروی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔








