اردو
हिन्दी
مئی 31, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یومِ اقبال اور اردو ڈے کے موقع پر اعظم گڑھ پبلک اسکول میں علمی و ادبی نشست

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Iqbal Day Urdu Day Event Azamgarh
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اعظم گڑھ، 8 نومبر (نامہ نگار)
یومِ اقبال اور اردو ڈے کے موقع پر اعظم گڑھ پبلک اسکول میں ایک پُرمغز علمی و ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا: ”علامہ اقبال کا نظریۂ خودی: فردی بیداری سے اجتماعی احیاء تک“۔
تقریب کی صدارت ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی معروف شاعر عبید اعظم اعظمی اور مہمانانِ اعزازی پروفیسر محمود مرزا، نادار اعظمی اور عبداللہ شہاب تھے۔
اسکول کے منیجر محمد نعمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ مقررین نے کہا کہ اقبال کا فلسفۂ خودی مسلم معاشرت کی روح اور فکری بیداری کا سرچشمہ ہے، جو انسان کو اپنی باطنی قوت پہچاننے اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہنے کا پیغام دیتا ہے۔ پروفیسر محمود مرزا نے کہا کہ ”اقبال کا تصورِ خودی اسلامی اور مغربی فکر کا حسین امتزاج ہے، جو انسان کو اخلاقی عظمت اور عدل و انصاف کی راہ دکھاتا ہے۔“
مہمانِ خصوصی عبید اعظم اعظمی نے اقبال کی شاعری اور فلسفے پر نہایت خوبصورت اور جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ”اقبال کا پیغام آج بھی زندہ ہے، کیونکہ وہ انسان کو اپنی اصل پہچان، عزتِ نفس اور خالق سے تعلقِ خاص کی دعوت دیتا ہے۔“ انہوں نے اپنی دلنشین غزلوں اور نظموں کے ذریعے اقبال کے افکار کو عصری تناظر میں پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ”اقبال کا فلسفۂ خودی دراصل خوابِ غفلت سے بیداری اور عمل کی دعوت ہے، جو فرد کو قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔“ جب کہ نادار اعظمی اور عبداللہ شہاب نے خوبصورت کلام پیش کیا۔
صدارتی خطاب میں ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی نے کہا کہ ”اقبال کی فکر آج بھی نوجوانوں کے لیے توانائی اور خوداعتمادی کا پیغام رکھتی ہے۔“ پروگرام کے اختتام پر اقبال کے منتخب اشعار پیش کیے گئے اور پرنسپل کے کلماتِ تشکر پر یہ نشست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہنواز عالم خاں، عارف نسیم، محمد رافع سمیت اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ٹیگ: azamgarhIqbal DayLiterary EventUrdu DayUrdu Language

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN