اردو
हिन्दी
اپریل 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پرپابندی برقرار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
بھارت سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پرپابندی برقرار
30
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جدہ:
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بھارت ، جنوبی افریقا اور نائجیریا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی ہے۔

محکمہ شہری ہوابازی نے یہ وضاحت اتوار کو امارت دبئی کے ایک اعلان کے بعد جاری کی ہے جس میں اس نے کہا ہےکہ ان تینوں ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے داخلے پر عاید پابندی میں نرمی کی جارہی ہے۔

دبئی یو اے ای کے وفاق میں شامل سات امارتوں میں سب سے گنجان آبادعالمی کاروباری اور سیاحتی مرکز ہے۔کرونا وائرس کی وبا کے دوران میں ساتوں امارتوں نے وفاق کی پابندیوں کے علاوہ الگ سے بھی بین الاقوامی مسافروں پربعض قدغنیں عاید کی ہیں۔

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرمین (نوٹام) کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اپنے 21 جون کے ایک اعلامیے کا حوالہ دیا ہے۔اس میں پاکستان سمیت تیرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔

دبئی نے 19 جون کو ایک بیان میں کہا تھا کہ گذشتہ 14 روز کے دوران میں بھارت ، نائجیریا اور جنوبی افریقہ جانے والے مسافروں کے امارات میں داخلے پر 23 جون سے نرمی کردی جائے گی۔

ان نئی تبدیلیوں کے تحت بھارت میں مقیم یو اے ای کے مکینوں کو کروناوائرس کی مکمل ویکسین لگوانے کی صورت میں دبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح جنوبی افریقا میں موجود کسی بھی فرد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی صورت میں آنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن نائجیریا سے آنے والے مسافروں کو گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس کے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک نمایندے نے آج وضاحت کی ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر بدستور پابندی برقرار ہے لیکن اس نے واضح کیا ہے کہ دبئی حکومت اس ضمن میں اپنی وضاحت جاری کرے گی۔

دبئی کی ملکیتی الامارات ائیرلائنز نے ٹویٹرپر اطلاع دی ہے کہ بھارت کے لیے 7 جولائی سے پروازیں دستیاب ہوں گی لیکن ساتھ ہی اس نے خبردار کیا ہے کہ اس شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں بھارتی تارکین وطن لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بھارتی شہری بڑی تعداد میں سیروسیاحت کے لیے دبئی کا رُخ کرتے ہیں۔

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے قبل ازیں کہا تھا کہ جنوبی افریقا ، نائجیریا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بدھ 23 جون سے ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں پر ایک اضافہ شرط عاید کی گئی تھی۔ان کے پاس کارآمد اقامتی ویزا ہونا چاہیے،وہ یو اے ای کی منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں اور انھیں سفر پر روانہ ہونے سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

البتہ بھارت میں مقیم یواے ای کے شہری اس پابندی سے مستثنا ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے مسافروں کی دبئی میں آمد کے بعد صرف کیو آر کوڈ والا منفی پی سی آر ٹیسٹ کاسرٹی فیکیٹ ہی قبول کیا جائے گا۔

مزید برآں بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو دبئی روانہ ہونے سے چارگھنٹے قبل ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔دبئی میں آمد کے بعد انھیں دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔انھیں ان ٹیسٹوں کی رپورٹ موصول ہونے تک ادارہ جاتی قرنطین میں رہناہوگا۔تاہم یو اے ای کے شہریوں اور سفارت کاروں کو ادارہ جاتی قرنطین میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN