اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یہ مشن اب ایک امانت ہے

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
مشن امانت ذمہ داری
4
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تاثرات:محمد عالم
(معروف مفکرو دانشور ڈاکٹر منظور عالم کے سانحہ ارتحال کے پس منظر میں ان کے کارہائے نمایاں پر مختلف زاویوں تجزیہ کیا جارہا ہے ،اس موقع پر ان کے ہونہار فرزند اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کے اہم ذمہ دار مسٹر محمد عالم نے مختصر مگر جامع تاثراتی مضمون لکھا ہے ـ جس میں صبرو عزیمت کے ساتھ ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے ،ملاحظہ کریں )
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے (آل عمران: 185)

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے بانی سرپرست، آل انڈیا ملّی کونسل کے بانی اور جنرل سکریٹری، ممتاز مفکر، دانشور، مخلص داعی اور ملت کے سچے دردمند رہنما ڈاکٹر محمد منظور عالمؒ کا انتقال ایک عظیم علمی و فکری خسارہ ہے۔ یہ محض ایک شخصیت کی رحلت نہیں، بلکہ ایک ایسے عہد ساز انسان کا دنیا سے رخصت ہونا ہے جس نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی روشنی میں فکرِ اسلامی کی تشکیل، علمی تحقیق کے فروغ اور ملت کی فکری رہنمائی کے لیے وقف کر دی۔
ڈاکٹر صاحبؒ اُن اہلِ علم میں سے تھے جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد صادق آتا ہے:
«إِذَا مَاتَ الإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ…» (مسلم)
اس حدیث پاک میں اولاد صالح کے بعد صدقۂ جاریہ اور علمِ نافع کا تذکرہ کیا گیا ہے. ہمارے والد محترم ڈاکٹر محمد منظور عالم کا کام ان دونوں چیزوں کا روشن و زندہ نمونہ ہے، جو ان شاء اللہ قیامت تک ڈاکٹر صاحبؒ کے لیے جاری ثواب کا سبب بنا رہے گا۔
ڈاکٹر محمد منظور عالمؒ کی شخصیت کا سب سے نمایاں وصف کسی بھی حال میں مایوس نہ ہونا تھا۔ حالات کتنے ہی نامساعد کیوں نہ ہوں، وسائل کی کمی ہو یا راستوں میں رکاوٹیں، ان کے لہجے، فکر اور عمل میں کبھی یاس کی جھلک نظر نہیں آئی۔ وہ قرآن کی اس ابدی صدا پر کامل یقین رکھتے تھے:
لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ.
اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو.(الزمر: 53)

ان کا کہنا تھا کہ مایوسی دراصل مقصد سے پیچھے ہٹنے کا پہلا قدم ہے، جبکہ امید وہ قوت ہے جو افراد کو بھی زندہ رکھتی ہے اور قوموں کو بھی۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت—چاہے طائف کے زخم ہوں یا ہجرت کے نازک لمحات— ان کے لیے اس بات کی سب سے بڑی دلیل تھی کہ اہلِ ایمان کبھی حالات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتے۔ اسی لیے وہ اکثر اس حدیث کی طرف توجہ دلاتے تھے:
«عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ… إِنَّ أَمْرَهُ كُلَّهُ خَيْرٌ» (مسلم)
ڈاکٹر صاحبؒ کا پیغام نہایت واضح اور عملی تھا:
اگر حالات سازگار نہ ہوں تو صبر اختیار کرو، اگر راستے بند ہوں تو تدبیر بدلو لیکن امید، مقصد اور جدوجہد کو کبھی ترک نہ کرو۔
آج ان کی رحلت کے بعد ان کے ساتھ سب سے بڑی وفاداری یہی ہے کہ ہم ان کے مشن کو محض یادوں تک محدود نہ رکھیں، بلکہ عمل، تحقیق اور کردار کے ذریعے آگے بڑھائیں۔ اُن کی جدائی کا غم یقیناً ہم سب کے لیے بہت سخت ہے، لیکن یہ مشن اب ایک امانت ہے—خصوصاً ان کے اہلِ خانہ، رفقائے کار اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز یا آل انڈیا ملّی کونسل سے وابستہ تمام افراد کے لیے۔
قرآن ہمیں اسی راستے پر ثابت قدم رہنے کی دعوت دیتا ہے:
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ.
کمزور نہ پڑو، غم نہ کرو، اگر تم مؤمن ہو تو تم ہی غالب رہو گے. (آل عمران:
 139)اوروَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ.اور کہہ دیجیے کہ عمل کرو، اللہ تمہارے عمل کو دیکھے گا. (التوبہ: 105)
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ڈاکٹر محمد منظور عالمؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے قائم کردہ اداروں کو قیامت تک علم، حق اور ہدایت کا سرچشمہ بنائے اور ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم کسی بھی حال میں مایوس نہ ہوں اور ان کے مشن اور وژن کو اخلاص، بصیرت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں۔ آمین

ٹیگ: Dr Manzoor Alam ProfileDr. Manzoor Alamڈاکٹر منظور عالم

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN