نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری جنگ بھارت کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ تنازعہ طویل عرصے تک جاری رہا تو اس کے مزید سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے “مغربی ایشیا کی جنگ نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایندھن کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہوں گے۔”
۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بحران کے دوران بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے سخت نگرانی کی ہدایت دی گئیواضح رہے کہ ایک روز قبل لوک سبھا میں بھی اسی موضوع پر بیان دیتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ حکومت نے عالمی بحرانوں کا بوجھ کبھی کسانوں پر نہیں آنے دیا اور آئندہ بھی ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔







