نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں راہل گاندھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور طویل زندگی کی دعا کی۔
راہل گاندھی کا جوابی شکریہ
وزیرِ اعظم مودی کی اس پوسٹ کے کچھ ہی دیر بعد راہل گاندھی نے بھی روایتی سیاسی شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر جوابی پوسٹ میں لکھا، "آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ، نریندر مودی جی۔”











