اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات اور اس کے آئندہ اہداف

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات اور اس کے آئندہ اہداف
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سُو جی برُنرزُم

1921ء میں چائنیز کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ٹھیک ایک صدی پوری ہونے کے موقع پر آج جمعرات یکم جولائی کو ملک بھر میں لاتعداد تقریبات اور عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔ پارٹی قیادت کی کامیابیوں کی تشہیر کرنے والے بینرز اور بل بورڈز تو پورے ملک میں گزشتہ ہفتوں کے دوران ہی نظر آنا شروع ہو گئے تھے۔

چین کو اب کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا، صدر شی جن پنگ

رواں ہفتے پیر کے روز سی سی پی کی طرف سے ملکی دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت

چینی کمیونسٹ پارٹی دنیا کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ اس لیے کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، جس کے ارکان کی تعداد سی سی پی کے اراکین کی تعداد کا تقریباً دو گنا بنتی ہے۔

دو برس قبل 2019ء میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی تعداد 91.9 ملین تھی اور 1949ء کی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک یہ پارٹی چین میں حکمران چلی آ رہی ہے۔

عالمی سیاست کی ‘صف اول میں

سی سی پی کے بیرونی رابطہ کاری کے شعبے کے نائب سربراہ گُو ژےژُو نے رواں ہفتے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا تھا، ’’چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی اثر و رسوخ، اس کی کشش اور جاذبیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس نے اس جماعت کو عالمی سیاست کی صف اول میں پہنچا دیا ہے۔‘‘

اس پارٹی نے گزشتہ ایک صدی کے دوران مختلف جنگوں، قحط کے ادوار اور بحرانی سماجی حالات والے سالوں میں چین کی قیادت کی۔

گزشتہ بیس برسوں کے دوران ملک کے دیہی اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں رہنے والے کئی ملین غریب اور فاقہ زدہ چینی شہریوں کو انتہائی غربت سے نکالا جا چکا ہے۔

یہ سماجی تبدیلی اور معاشرتی تحریک کا وہ دور تھا، جس نے عوامی جمہوریہ چین کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تنقید فوراً کچل دینے کی پالیسی

چین میں کمیونسٹ پارٹی اور اس کی پالسییوں پر کی جانے والی تنقید کو فوراً کچل دیا جاتا ہے۔ چینی فوج کی بحیرہ جنوبی چین میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی بین الاقوامی سطح پر بھرپور مذمت کی جاتی رہی۔

چین کی غربت کے خاتمے میں کامیابی، حقیقت یا سرکاری پروپیگنڈا

اسی طرح ہانگ کانگ میں شہری آزادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور مغربی چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی پالیسیوں اور برے سلوک کی بھی بین الاقوامی برداری کی طرف سے کھل کر مذمت کی جا رہی ہے۔

صدر شی جن پنگ اپنے اختیارات کی انتہا پر

سی سی پی کے قیام کی صد سالہ تقریبات میں ظاہر ہے ایسے تنقیدی نکات کا کہیں ذکر نہیں کیا جا رہا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں قائم چینی علوم کے میرکاٹور انسٹیٹیوٹ (MERICS) کی تجزیہ کار ویلیری تان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’کمیونسٹ پارٹی اپنی کامیابیوں کے جیتے جاگتے ثبوت پیش کرنا اور اپنے طرز حکومت کی پائیداری کو کھل کر دکھانا چاہتی ہے۔‘‘

ویلیری تان کہتی ہیں، ’’سی سی پی کے قیام کی ایک صدی صرف اس جماعت کے لیے ہی ایک تاریخی موقع نہیں ہے۔ اس کی صدر شی جن پنگ کے لیے بھی بہت زیادہ سیاسی اہمیت ہے۔‘‘

چین کی قدیم تاریخ، قوم پرستوں کا ایک بہت اہم ’نفسیاتی ہتھیار‘

رواں ہفتے کے دوران چینی پارٹی عہدیداروں کی طرف سے صدر شی جن پنگ کی بہت زیادہ تعریف بھی کی گئیں، جو عوامی جمہوریہ چین کے بانی رہنما ماؤ زے تنگ کے بعد سے آج تک کے طاقت ور ترین چینی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

سی سی پی کیا ظاہر کرنا چاہتی ہے؟

ویلیری تان کہتی ہیں، ’’چینی کمیونسٹ پارٹی چاہتی ہے کہ وہ دنیا کو دکھائے کہ کس طرح اس کا وضع کردہ نظام مالیاتی بحرانوں، قدرتی آفات، سیاسی اسکینڈلوں اور عالمی وبا تک پر قابو پانے میں نہ صرف کامیاب رہا ہے بلکہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط بھی ہوا ہے۔‘‘

MERICS کی یہ تجزیہ کار کہتی ہیں،’’سی سی پی یہ بھی دکھانا چاہتی ہے کہ چین زیادہ سے زیادہ 2049ء تک سپر پاور بن جانے اور اپنی اس حیثیت کو تسلیم کروا لینے کا خواہش مند بھی ہے۔ یہ چین کا اپنے لیے طے کردہ وہ ہدف ہے، جس کا شی جن پنگ باقاعدہ تعین کر چکے ہیں۔‘‘

’’یہی چین کی وہ ساکھ ہے، جس کی سی سی پی اپنے قیام کی صد سالہ تقریبات مناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تشہیر چاہتی ہے۔‘‘

کمیونسٹ پارٹی اور چینی تاریخ

اس سال فروری میں صدر شی نے سی سی پی کی ایک ترمیم شدہ تاریخ بھی جاری کر دی تھی۔ یہ کتابی صورت میں 500 صفحات پر مشتمل ہے اور پارٹی کی اس ‘سرکاری‘ تاریخ کا عنوان ہے: ’’چینی کمیونسٹ پارٹی کی مختصر تاریخ۔‘‘

ماؤ زے تنگ دور میں اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے جو ‘بہت بڑا قحط‘ پھیلا تھا، وہ کروڑوں انسانوں کی موت کی وجہ بنا تھا۔ اس نئی کتاب میں اس کا صرف ایک بار ذکر کیا گیا ہے اور وہاں بھی اسے ایک ‘قدرتی آفت‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کتاب میں جس ‘نئے دور‘ کے تصور کو ‘تاج پوشی کی طرح کی حتمی پیش رفت‘ بنا کر پیش کیا گیا ہے، اس سے مراد چین کا مستقبل میں امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جانے کا منصوبہ ہے۔

جرمنی کی کولون یونیورسٹی کے چینی علوم کے ماہر فیلکس ویم ہوئر نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ورلڈ سپر پاور بننے کی اسی خواہش کے تحت چین مستقبل میں ‘اقتصادی، عسکری اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا کا اول نمبر کا ملک‘ بننا چاہتا ہے۔

چین میں سی سی پی کی تاریخ کا احاطہ کرنے والی یہ کتاب ایک نصابی کتاب ہے، جو یونیورسٹی سطح کے امتحانات کے لیے نصاب کا حصہ ہو گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کروڑوں چینی نوجوانوں کو اسی کتاب کی بنیاد پر تیار کیے گئے سینکڑوں سوالات اور ان کی جوابات زبانی یاد کرنا ہوں گے۔

شی جن پنگ کب تک اقتدار میں رہیں گے؟

شی جن پنگ 2012ء سے چینی صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ اس عہدے پر تقرری کی زیادہ سے زیادہ مدت سے متعلق ہر قسم کی حدود ختم کر چکے ہیں۔ انہوں نو آج تک اپنا کوئی ممکنہ جانشین بھی نامزد نہیں کیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کی موجودہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کی اگلے برس اپنے عہدوں سے دستبرداری متوقع ہے۔ تب نئے رہنماؤں کے طور پر اس کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

صدر شی کے نظریات اب چینی کمیونسٹ پارٹی کے آئین کا حصہ

اگلے برس کی پارٹی کانگریس کے حوالے سے ایک اہم سوال یہ ہو گا کہ آیا صدر شی جن پنگماؤ زے تنگ کے لیے استعمال ہونے والا پارٹی چیئرمین کا ٹائٹل بحال کر دیں گے۔

ویلیری تان کے مطابق، ’’پارٹی قیادت میں تبدیلی اور اس کی نوعیت کے حوالے سے اگلا سال بہت اہم ہو گا۔ اس بارے میں کافی بے یقینی پائی جاتی ہے کہ سیاسی قیادت کی یہ تبدیلی کیسی ہو گی اور آیا شی جن پنگ غیر معینہ مدت تک اقتدار میں رہ سکیں گے۔‘‘

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN