جد ہ:
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے شہریوں کے لیے متعدد ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ یکم جون کو دیئے گئے حکم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری اب ہندوستان ، پاکستان سمیت متعدد ممالک کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
ممنوعہ ممالک کی فہرست میںباقی نام ہے بنگلہ دیش ، نیپال، سری لنکا، ویتنام ، نمیبیا ، زامبیا،کانگو، یوگانڈا ، سیرا لیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا۔وزارت خارجہ کےامور اور بین الاقوامی تعان (موفیک) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے اس حکم سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
این سی ای ایم اے اور موفیک نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سفر کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار ور حفاظتی اقدامات کرنے چاہئے۔حکام نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات جانے والوں پر پابندی بھی جاری رہے گی۔
متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کا داخلہ اپریل میں دوسری کورونا لہر کے آغاز کے بعد سے بند کردیا گیا ہے۔دبئی جولائی سے غیر ملکیوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول چکا ہے۔ ابوظہبی میں زیادہ تر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کا حکم موجود ہے۔










