واشنگٹن:
امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون کی سینٹرکمانڈ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا 90فیصد سے زیادہ انخلا مکمل ہو گیا ہے ۔7امریکی فوجی اڈے افغان سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ رواں سال کے ماہ ستمبر کی ڈیڈ لائن کے پیش نظر ایک ہزار سی 17مال بردار طیاروں کے لوڈ کے برابر فوجی آلات بھی افغانستان سے نکال لیے گئے ہیں ۔










