اردو
हिन्दी
اگست 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فٹ بال کلب کی خاتون چیئرپرسن کا تقرر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ انٹرٹینمینٹ
A A
0
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فٹ بال کلب کی خاتون چیئرپرسن کا تقرر
20
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض:

تمام شعبہ حیات میں خواتین کو مساوی موقع فراہم کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی با ر سعودی عرب میں کسی خاتون وکیل ابرارشاکرکو فلِج (ایف ایل آئی جی) فٹ بال کلب کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ حفرالباطن میں قائم اس فٹ بال کلب کی مردوخواتین دونوں کی الگ الگ ٹیمیں ہیں۔ابرار شاکر دونوں ٹیموں کے بورڈ کی سربراہ ہوں گی۔ان کا انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ سعودی معاشرے میں خواتین اب ان شعبوں میں بھی آگے آرہی ہیں اور انھیں اہم ذمے داریاں سونپی جارہی ہیں جہاں بالعموم مردوں کی بالادستی یا اجارہ داری ہے۔اس ضمن میں منگل کوایک اوراہم پیش رفت دیکھنے کو ملی تھی جب ایک خاتون فوجی افسرعبیرالراشد نے سعودی خواتین پرمشتمل حج کی سکیورٹی فورسز کی پہلی میڈیا بریفنگ دی تھی۔

انہوں نے اس مرتبہ 17 سے 22 جولائی تک حج کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظام کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔اس مرتبہ کووِڈ-19 کی وباکو پھیلنے سے روکنے کے لیے صرف 60 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔قبل ازیں رمضان المبارک کے دوران میں بہت سی خاتون پولیس افسروں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اس سال کے اوائل میں خواتین کی مسلح افواج میں بھرتی کا عمل شروع کیا تھا اوروہ سعودی عرب کی برّی، فضائی اور بحری افواج کے علاوہ شاہی سعودی تزویراتی میزائل فورس اور مسلح افواج میڈیکل سروسز میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں۔

سعودی عرب میں حالیہ برسوں کے دوران میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2016ء میں پیش کردہ ویژن 2030ء کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اور مردوں کے مساوی ترقی کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔بہت سی صنعتوں اور کاروباروں میں پہلی مرتبہ خواتین کو ملازمتیں دی گئی ہیں اور مالیاتی اداروں میں ان کا انتظامی عہدوں کے لیے تقررکیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے گارڈین شپ کے قوانین میں نرمی یا ترمیم کی ہے۔اس کی وجہ سے اب خواتین خود اپنا کاروبار کرسکتی ہیں اور اپنے کسی قریبی رشتہ دار مرد کے بغیر بھی گھر سے باہرسفر پر جاسکتی ہیں۔

فوربس کی 2020 کی 10 طاقتور خواتین کی فہرست میں بعض معروف سعودی خواتین کے نام بھی شامل تھے۔ان میں رانیا ناشر سعودی عرب کے ایک کمرشل بنک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) ہیں۔اس وقت وہ سامبا فنانشیل گروپ کی سربراہ ہیں اور یہ اثاثوں کے اعتبار سے مملکت کا تیسرا بڑا بنک ہے۔

فوربس کی فہرست میں دوسرا بڑا نام سارہ السہیمی کا تھا۔ وہ سعودی اسٹاک ایکس چینج کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ان کے علاوہ ملٹی نیشنل انٹرپرائز اورسرمایہ کار فرم علیان فنانسنگ کمپنی کی سی ای او اور ڈپٹی چیئرپرسن لبنیٰ علیان کا نام بھی اس فہرست میں شامل تھا۔

سعودی عرب نے شہزادی ریما بنت بندر آل سعود کو واشنگٹن میں اپنی سفیر مقرر کیا تھا۔وہ امریکہ ایسے اہم ملک میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر تھیں۔ ان کے بعد ایک اور خاتون اَمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

سعودی خواتین سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں۔سعودی عرب کی راکٹ اور سپیس کرافٹ انجینیر مشعل الشمیمری نے امریکہ کی نیشنل ایروناٹیکس اور سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے خلائی مشن میں شمولیت اختیار کی ہے۔وہ ناسا میں جانے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

The Bengal Files movie flopped at the box office
انٹرٹینمینٹ

نفرتی فلم ‘دی بنگال فائلز’کا آٹھویں دن ہی دم نکل گیا

14 ستمبر
انٹرٹینمینٹ

بھارت میں پاکستانی کرکٹ،تفریحی شو ،ٹی وی سیریل سب بند، اب نہیں چلیں گے

26 اپریل
انٹرٹینمینٹ

سیف علی خاں پر چاقو سے چھ وار کئے،دو گہرے،ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن،پولیس تفتیش میں کیا ملا؟

16 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN