اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عازمین کوہنگامی طبّی امدادمہیا کرنے کے لیے رضاکارٹیمیں تعینات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
عازمین کوہنگامی طبّی امدادمہیا کرنے کے لیے رضاکارٹیمیں تعینات
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مکہ مکرمہ

سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی نے ایام حج کے دوران میں عازمین کے تحفظِ صحت کے لیے اپنے مشن کاآغاز کردیا ہے اور اس نے مسجدِ حرام اور مشاعر مقدسہ میں اپنی طبی ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔ اتھارٹی کے طبی رضاکار عازمین حج کو ہنگامی صورت حال میں فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں گے۔

ہلال احمر اتھارٹی نے مکہ مکرمہ ،عرفات اور مزدلفہ میں اپنے تین سو سے زیادہ مردوخواتین رضاکار تعینات کیے ہیں،ان رضاکاروں پر مشتمل ٹیموں کو 2000 سے زیادہ طبی آلات اور اشیاء مہیا کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ہلال احمر کی طبی آلات وسامان سے لیس 30 ایمبولینس گاڑیاں بھی امدادی ٹیموں کی معاونت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

اتھارٹی نے 25 پیرامیڈیک پوائنٹس قائم کیے ہیں اور وہاں آکسیجن کے 30 بیگ مہیا کیے ہیں۔

سعودی حکومت نے اس مرتبہ بھی کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر صرف مملکت میں مقیم اپنےشہریوں اورتارکِ وطن مکینوں کوحج کی اجازت دی ہے اور ان میں سے طے شدہ معیارپر پورااترنے والے 60 ہزار خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے ہے۔انھوں نے ہفتے کے روز مکہ مکرمہ میں پہنچنے کے بعد کعبۃ اللہ کا طواف کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے حج کے ایام کے دوران میں 17 سے 22جولائی تک کووِڈ-19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ’المسجدالحرام، اس کے اطراف کے مقامات اور مشاعرمقدسہ (منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات)میں کسی بھی غیرمجاز شخص کے داخلے پر پابندی عاید کررکھی ہے اور جو کوئی بھی ان مقدس مقامات میں غیرمجازداخل ہونے کی کوشش کرے گا،اس پر بھاری جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایام حج میں المسجدالحرام،اس کےآس پاس کے مقامات اور مشاعرمقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اورعرفات) میں جانے کے لیے منتخب عازمین حج کو اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

اس نے غیرمجاز افراد پر5 جولائی 2021 ( 25 ذی قعدہ 1442ھ) سے 23 جولائی ( 13 ذی الحجہ 1442ھ) تک مقامات حج میں داخل ہونے پر پابندی عاید کررکھی ہے۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین پر دس ہزار ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج موسم سے متعلق سرکاری ہدایات کی پاسداری کریں‘۔

ان پابندیوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار مسجد الحرام، منیٰ، مزدلفہ اورعرفات جانے والے تمام راستوں اورگذرگاہوں پر کڑی نظر رکھ رہے ہیں۔اجازت نامے کے بغیران مقامات کی جانب آنے والے افراد کو بھاری جرمانے عاید کیے جارہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN