اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل اور حماس جنگی جرائم کے مرتکب: ہیومن رائٹس واچ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
اسرائیل اور حماس جنگی جرائم کے مرتکب: ہیومن رائٹس واچ
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انسانی حقوق کی معروف عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے 27 جولائی منگل کے روز جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اور غزہ پر حکمرانی کرنے والا گروپ حماس دونوں ہی مشتبہ طور پر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے، ’’اسرائیلی افواج اور فلسطینی مسلح گروہوں نے مئی 2021 کی لڑائی کے دوران غزہ کی پٹی اور اسرائیل پر ایسے حملے کیے جن سے جنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہوئی اور بظاہر یہ حرکتیں جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔‘‘

اس برس مئی کے مہینے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی محدود پیمانے کی جنگ میں درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت 254 فلسطینی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 13 افراد اسرائیل میں مارے گئے تھے۔ پھر مصر کی ثالثی کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔

اس تشدد کی ابتدا فلسطینیوں کو جبراً ان کے گھروں سے نکالے جانے کے خلاف پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوئی تھی جسے دبانے کے لیے اسرائیل نے طاقت کا استعمال کیا تھا۔

ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹ میں کیا ہے؟

عالمی تنظیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں غزہ پر اسرائیل کی بمباری پر توجہ مرکوز کی ہے جبکہ اس کی دوسری آنے والی رپورٹ میں حماس کی جانب سے اسرائیل میں اندھا دھند چار ہزار کے قریب راکٹ داغنے کے موضوع پر توجہ دی جائے گی۔

اسرائیل کے جن فضائی حملوں کو شامل کیا گیا ہے اس میں دس مئی کے روز بیت حنون پر بمباری، 15 مئی کو پناہ گزینوں کے الشاطی کیمپ پر حملہ، اور 16 مئی کو ہونے والے سلسلہ وار فضائی حملے ہیں جو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے دائرے میں آتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق اس کے علاوہ، ’’تنازعے کے دوران اسرائیل کے دوسرے حملے بھی غیر قانونی تھے۔’’

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تین مذکورہ حملوں میں 62 عام فلسطینی شہری ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایسا کوئی ثبوت نہیں پایا گیا ہے کہ اس کے آس پاس بھی کوئی فوجی ہدف رہا ہو۔

غزہ سٹی میں الوحدہ مرکزی گلی پر سلسلہ وار حملوں سے اپارٹمنٹ کی تین عمارتیں پوری طرح تباہ ہوگئی تھیں جس میں 18 بچوں سمیت مجموعی طور پر 44 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں نصف لوگوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

غزہ تنازع کی بین الاقومی تفتیش

اس برس مارچ میں بین الاقوامی فوج داری عدالت نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کے ان مقبوضہ علاقوں سے متعلق اسرائیل کے جنگی جرائم کے بارے میں تفتیش شروع کر رہی ہے جو قانونا اس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر نے بھی سن 2019 میں کہا تھا کہ سن 2014 کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے جو کارروائیاں کی تھیں، اس سے متعلق جنگی جرائم کی تحقیقات کی ‘معقول بنیاد‘ موجود ہے۔

انہوں نے بھی اس کے لیے اسرائیلی فوج اور فلسطینی حماس گروپ کو ممکنہ ذمہ دار بتایا تھا۔ سن 2014 میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان ہونے والی لڑائی میں تقریباً 2000 فلسطینی اور 60 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

ہیومن رائٹس واچ کے ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر گیری سمپسن کا کہنا ہے، اسرائیلی حکام کا مبینہ جنگی جرائم کی سنجیدگی سے تفتیش کو مسلسل پسند نہ کرنا، نیز فلسطینی مسلح گروپوں کی جانب سے اسرائیلی آبادی کے مراکز پر راکٹ حملے کرنا، بین الاقوامی فوجداری عدالت کی انکوائری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے ‘ہیومن رائٹس کونسل نے بھی اس برس مئی میں ہونے والے تشدد کی تفتیش شروع کی ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے ایچ آر ڈبلیو کے ایک خط کے جواب میں لکھا ہے کہ جن واقعات کا اس نے تذکرہ کیا ہے وہ اس کی تفتیش کر رہا ہے اور وہ دیکھیں گے کہ کہیں اس سے کوئی غلطی تو نہیں ہوئی۔ تاہم اسرائیل ڈیفینس فورسز نے اپنے حملوں کا یہ کہہ کر دفاع بھی کیا کہ اس نے جہاں بھی ممکن ہوا حملے سے پہلے وارننگ دینے کی کوشش کی تھی۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN