اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمران خان نے کہا،’مغرب کے مقابلہ مسلم ملکوں میں خواتین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جا تا ہے‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
1
عمران خان نے کہا،’مغرب کے مقابلہ مسلم ملکوں میں خواتین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جا تا ہے‘
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد:

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس سے بات کرتے ہوئے ریپ اور خواتین کے لباس سے متعلق اپنے گذشتہ بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ سے متاثرہ خاتون پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی بلکہ صرف اس کا ارتکاب کرنے والا ہی ریپ کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک میں مغربی ممالک کے مقابلے میں ریپ کیسز بہت کم ہیں اور یہاں خواتین کے ساتھ زیادہ عزت و وقار سے پیش آیا جاتا ہے۔

پی بی ایس کے پروگرام نیوز آور کی میزبان جوڈی وڈرف سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس میں پاکستان کے کردار سے متعلق بات کرنے کے علاوہ ملک میں خواتین کے خلاف ریپ کے حوالے سے اپنے ماضی کے بیانات کی وضاحت کی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کو جان بوجھ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ’میں کبھی ایسی بیوقوفانہ بات نہیں کروں گا کہ ریپ کا نشانہ بننے والا اس کا ذمہ دار ہو گا، ریپ کرنے والا ہی ذمہ دار ہے۔‘

’پردہ صرف خواتین تک ہی محدود نہیں ہے، یہ مردوں کے لیے بھی ہے‘

عمران خان سے جب پی بی ایس کے پروگرام نیوز آور کی میزبان کی جانب سے ان کے گذشتہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ آیا وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ ریپ کی ذمہ داری خواتین کے لباس پر عائد ہوتی ہے تو انھوں نے کہا کہ ’میرے اس حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، میں پاکستان کے معاشرے کے تناظر میں یہ بات کررہا تھا، جہاں سیکس سے منسلک جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اور ان میں خواتین کے خلاف تشدد اور ریپ کے علاوہ بچوں کے خلاف تشدد بھی خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ میں نے اس انٹرویو میں ’پردہ‘ کا لفظ استعمال کیا تھا، اور پردہ صرف خواتین تک ہی محدود نہیں ہے، یہ مردوں کے لیے بھی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس کے ذریعے معاشرے میں ترغیب کو کم کیا جائے۔

عمران خان سے جب پوچھا گیا کہ آیا ملک میں اسلام کی جانب رجحان کے باعث وہ ریپ اور خواتین کے خلاف تشدد جیسے مسائل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں تو انھوں نے کہا کہ ’ایسا بالکل بھی نہیں ہے، اسلام خواتین کو عزت اور وقار دیتا ہے۔ میں پوری دنیا میں گھوم چکا ہوں، لیکن پاکستان میں اور دیگر مسلمان ممالک میں خواتین کے ساتھ بہت عزت اور وقار کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’مغربی ممالک سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے یہاں ریپ کیسز بہت کم ہیں۔ ہمارے یہاں ثقافتی مسائل ہیں، ہر ملک میں ہوتے ہیں، لیکن ان پر ثقافتی ارتقا اور تعلیم کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ لیکن میں آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ معاشرہ خواتین سے دیگر معاشروں کے مقابلے میں بہتر سلوک کرتا ہے۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN