اردو
हिन्दी
اکتوبر 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مارگ درشک لوگوں کو زبردستی منصب سونپنے کا ذمہ دار کون ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
مارگ درشک لوگوں کو زبردستی منصب سونپنے کا ذمہ دار کون ؟
113
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوٹ:یہ مضمون ایک نقطۂ نظر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ادارہ کا اس سے اتفاق ضروری نہیں ،قارئین کی رائے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

تحریر : مسعود جاوید

چند مہینے قبل سنا تھا کہ مولانا ارشد مدنی صاحب نے امیر الہند کا منصب یہ کہتے ہوئے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا کہ ان کی عمر ستر سے زائد ہو چکی ہے، امیر الہند کے منصب کے لئے کوئی فعال و متحرک شخص کو منتخب کیا جائے، لیکن برا ہو ایسی عقیدت کا کہ لوگوں نے ان کی ایک نہیں سنی اور امیر الہند کا عہدہ سونپ دیا۔ اگر میں نے جیسا سنا وہ صحیح ہے تو واقعی مولانا کی رائے بہت مناسب، عملی اور عہدہ کے مطابق تھی۔

مارگ درشک بہت باوقار عہدہ ہونے کے باوجود ان دنوں اڈوانی کی وجہ سے بدنام ہے ،تاہم 65-70 کے بعد والے بزرگوں کو مارگ درشک ( رہنما) بنانا اداروں کے لئے مفید ہوگا۔

عقیدت مندی میں غلو کی دوسری مثال امارت شرعیہ کے امیر شریعت کے انتخاب کے تناظر میں ہے مولانا اشتیاق صاحب خلیفہ حضرت شیخ نے امیر شریعت کے منصب پر فائز ہونے یا امیدوار بننے کے لئے راضی نہیں ہیں اور عذر میں اپنی پیرانہ سالی اور سلسلہ تصوف میں مشغولیت کا ذکر کیا ہے لیکن عقیدتمندوں کا اصرار ہے کہ وہ یہ منصب قبول کریں۔ امیر شریعت ہوں یا امیر الہند ، منصب کا تقاضا ہے کہ کام کرنے والا سرگرم شخص ہو۔

مذکورہ بالا دونوں شخصیتوں نے معقول عذر پیش کیا تھا اور ہے لیکن ’ بھکتوں‘کی عقیدتمندی غالب آ جاتی ہے۔

ہمارے زیادہ تر ملی اداروں میں صدر محترم، امیر شریعت محترم یا امیر الہند حضرت جب تک بقید حیات ہیں اپنے عہدے پر رہیں گے ریٹائرمنٹ کی عمر یا خدمات انجام دینے کی متعین عمر سال کی تحدید نہیں ہوتی!

اس میں شک نہیں کہ مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ دینی و دنیوی امور سے بخوبی واقف تھے امارت میں کام کا طویل تجربہ تھا ،قوم و ملت بالخصوص مسلمانوں کے سیاسی اور سماجی مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے اور امارت کے ہمہ جہتی سرگرمیوں کو بخوبی انجام دینے کی صلاحیت رکھتے تھے اور دور اندیش تھے ، لیکن دوسرے ملی اداروں کے سربراہوں کی طرح انہوں نے بھی اپنے ادارے میں سکنڈ لائن تیار نہیں کیا، حالانکہ ان کی صحت دن بدن گرتی جا رہی تھی اور کئی طرح کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ڈاکٹر کی زیرنگرانی دوا اور پرہیز ان کی زندگی کا لازمی جزو تھے ۔ بالفاظ دیگر ان کی صحت اور مرض کا تقاضا تھا کہ اپنے ایک نائب نامزد کرتے تاکہ وہ اس عرصہ میں اتنی تربیت اور تجربہ حاصل کر لیتے کہ عبوری دور میں ہی سہی بحیثیت قائم مقام امیر ادارے کا کام بغیر رکاوٹ کرتے رہتے۔ اگر مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے سکنڈ لائن کے لئے چند با صلاحیت لوگوں کی افراد سازی کیا ہوتا تو آج امارت شرعیہ جس انتشار کا شکار ہے، نہیں ہوتا۔

ایسی ہی کچھ صورت حال یا قدرے تفاوت کے ساتھ غالباًجمعیۃ کی ہو گی، اگر مولانا ارشد مدنی مدظلہ نے کسی معتمد کی تربیت یا سکنڈ لائن تیار نہیں کریں گے، لیکن ممکن ہے امارت میں جس طرح وراثت کی بنیاد پر امیر شریعت کے عہدے کی منتقلی کی مخالفت کی جا رہی ہے ، جمعیہ میں مخالفت کرنے والے نہ ہوں، وہاں خاندان میں سے کسی نام پر لوگ بیعت کر لیں۔

امارت شرعیہ کے ارکان شوری اور ارکان حل و عقد کی اکثریت نے بہر حال وراثت کی بنیاد پر منتقلی کی مخالفت کر کے جرأت مندی کا ثبوت دیا ہے اور مخالفت برائے مخالفت کی بجائے دستورالعمل کے مطابق امیر منتخب کرنے پر اصرار کیا ہے یہ خوش آئند ہے۔

وارث اگر اہل ہو تو اس کی امیدواری فقط وراثت کی بنیاد پر رد نہیں کی جا سکتی۔ تاہم امارت شرعیہ کا طرہ امتیاز دارالقضاء ہے اور دارالقضاء کا دارومدار فقہ پر ہے۔ ماضی میں قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب نوراللہ مرقدہ نے اسے چار چاند لگایا تھا اس کا اعتراف امارت سے نسبت رکھنے والے ہر شخص کو ہے۔

معتبر ذرائع نے ، نام کے اظہار نہ کرنے کی شرط پر، بتایا ہے کہ امارت شرعیہ کے اسی طرہ امتیاز کے پیش نظر اکثریت کی رائے فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے حق میں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN