اردو
हिन्दी
اپریل 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان میں جنگ زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان میں جنگ زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی
76
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر ڈیبورا لیونز نے طالبان سے ملک کے بڑے شہروں پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیونز نے چھ اگست جمعے کے روز کابل سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔

اس سے قبل طالبان نے ملک کے جنوبی صوبے نمروز کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔ حالیہ لڑائی کے دوران یہ پہلا موقع ہے، جب طالبان نے کسی صوبے کو اپنے کنٹرول میں لیا ہو۔ صوبے کے نائب گورنر روح گل خیرزاد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’نمروز بغیر لڑائی کے ہی ہاتھ سے نکل گیا۔‘‘

اقوام متحدہ کے سفیر نے کیا کہا؟


پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے لیونز نے کہا، ’’سکیورٹی کونسل کی جانب سے ایک بہت واضح بیان جاری ہونا چاہیے کہ بڑے شہروں کے خلاف حملے اب بند ہونے چاہئیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’افغانستان میں جنگ اب ایک نئے، مہلک اور زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔‘‘

سفارت کار نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ طالبان کے دل میں عام شہریوں کے مفادات ہیں بھی یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ایک فریق، جو بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے حقیقی طور پر اتنا پر عزم تھا، آخر وہ اتنی زیادہ شہری ہلاکتوں کا خطرہ مول کیوں لے گا، کیونکہ وہ اتنی سمجھ تو رکھتا ہو گا کہ جتنا زیادہ خون بہے گا مفاہمت کا عمل بھی اتنا ہی مشکل ہو جائے گا۔

افغانستان کی حکومت نے ملک میں تیزی سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر سکیورٹی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کیا تھا اور اسی وجہ سے یہ میٹنگ ہوئی۔

امریکا اور روس کی تشویش

امریکی سفیر جیفری ڈی لاروینٹز نے بھی حملے بند کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی حل سے عوام اور انفراسٹرکچر دونوں ہی محفوظ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا، ’’طالبان کو عالمی برادری کی یہ بات سننی ہو گی کہ ہم افغانستان پر فوجی قبضے کو یا پھر طالبان کی اسلامی امارت کی دوبارہ واپسی کو قبول نہیں کریں گے۔‘‘

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے بھی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال دن بدن مزید مخدوش ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’بیرونی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی صورت حال بہت بھیانک نظر آتی ہے۔ بد قسمتی سے ملک کے مکمل اور طویل خانہ جنگی میں پھسلنے کے امکانات اب ایک حقیقی بات لگتی ہے۔‘‘یورپی یونین طالبان کے حملوں کی شروع سے ہی مذمت کرتی رہی ہے اور اس کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ لڑائی کو فوری پر روک دینا چاہیے۔

طالبان کی پیش قدمی جاری

اس دوران طالبان نے جہاں ملک کے بیشتر مضافاتی علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے، وہیں پہلی بار ایک صوبائی دارالحکومت پر بھی قبضہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز طالبان نے ایران کی سرحد سے متصل صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا۔

زرنج ایک اہم تجارتی شہر ہے اور حالیہ کچھ برسوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے، جب طالبان نے افغانستان کے کسی صوبائی دارالحکومت کو اپنے کنٹرول میں لیا ہو۔ طالبان کی جانب سے قندوز، ہرات اور لشکر گاہ جیسے بڑے شہروں پر قبضے کے لیے شدید حملے جاری ہیں۔

امریکا اور نیٹو افواج کی جانب سے اس برس مئی میں مرحلہ وار انخلا شروع کرنے کے بعد سے لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔ توقع ہے کہ انخلا کا یہ عمل اس ماہ کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔ انخلا کے باوجود امریکا افغان حکومت کی فوج کو فضائی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔

طالبان نے اس کے رد عمل میں یہ کہا ہے کہ اب وہ اعلیٰ سرکاری حکام کو نشانہ بنائیں گے۔ جمعے کو ہی طالبان کے ایک حملے میں حکومتی میڈیا آپریشن کے سربراہ کو قتل کر دیا گيا تھا۔ چند روز قبل ہی افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کو بھی ایک قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ تو بچ گئے تھے تاہم اس حملے میں کم از کم آٹھ دیگر افراد ہلاک اور مزید 20 زخمی ہوئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN