ریاض :
سعودی حکومت نے نو اگست سے ایسے افراد کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے، جو عمرے کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ایسے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی طور پر پیش کرنا ہو گا۔ جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر حکومت کی نگرانی میں قرنطینہ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ بیرونی ممالک کے ان زائرین ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت فراہم کی جائے گی، جنہوں نے سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوائی ہو گی۔ حج اور عمرے کی مد میں سعودی حکومت کو سالانہ تقریبا 12 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ مذہبی سیاحت کو سعودی معیشت میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔










