کابل :
طالبان سے متصادم افغانستان سرکار کو لگاتار جھٹکے لگ رہے ہیں۔ نشانہ بنائے جانے اور لڑاکا طیاروں کی خستہ حالت سے افغان فضائیہ فورس کے پائلٹ نوکری چھوڑ نے کو مجبور ہیں۔
دراصل طالبان نے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں چھٹویں شہر پر قبضہ کرلیا ہے ۔وہیں حکومتی سیکورٹی فورسز کو ایک اور جھٹکا لگا ہے ۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سمانگن کی راجدھانی ایبک پر پیر کی صبح طالبان نے قبضہ کرلیا، طالبان نے ٹویٹ کرکےبتایا کہ ایبک کے تمام سرکاری اور پولیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔










