دوحہ:
طالبان کی طوفانی پیش قدمی اور چند روز میں کابل پر قبضہ پر دنیا ششدر ہے مگر اسی کے ساتھ دنیا بھر کے میڈیا نے بدحواسی کے ساتھ امریکی انخلاء اور آخر میں صرف اپنے شہریوں کے تحفظ کی خبروں پر اسے ہدف تنقید بنایا ہے،لیکن عرب دنیا کے معروف اخبار گلف نیوز سر ورق پر تاریخی دستاویز رقم کرتے ہوئے افغانستان کو سلطنتوں کا قبرستان بتایا۔











