ماسکو:
گورباچوف کی صدارت میں سوویت افواج افغانستان سےنکلی تھیں۔میخائل گورباچوف نے کہاکہ افغانستان میں امریکی مہم شروع سےتباہ تھی،ناکامی اس کا مقدر تھا۔ نیٹو امریکہ کو پہلےہی اس کا اعتراف کرنا چاہیےتھا۔ اب اہم بات یہ ہےکہ جو کچھ ہوا اس سےسبق حاصل کرکےآئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرانےکو یقینی بنایاجائے۔











