اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ کے زیراہتمام قانونی ماہرین، علماءو دانشوروں کا مشترکہ اجلاس،وقف ایکٹ کے خطرناک اثرات اور ازالہ پر غور

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
574
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*
نئی دہلی  ۱۵ ؍اپریل: جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام اس کے صدر دفتر میں  ایک اہم اجلاس میں ممتاز ماہرین قانون، علمائے کرام، دانشوروں اور سماجی رہنماؤں نے متفقہ طور پر وقف ایکٹ 2025 کی متعدد خامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اسے وقف املاک کےلیے خطرہ قرار دیا۔ مقررین نے زور دیا کہ وقف کا تحفظ صرف قانونی  نہیں بلکہ ایک مذہبی، اخلاقی اور سماجی ذمے داری بھی ہے۔ماہرین قانون نےاس قانون کو  عبادت گاہ ایکٹ 1991کو کمزور و بے اثر کرنے والا بھی بتایا ۔
اپنے  افتتاحی خطاب میں صدر جمعیۃ مولانا محمود اسعد مدنی نے تمام مہمانانِ  کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیۃ  نے وقف کے تحفظ کے لیے آزادی سے قبل اور بعد میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ 1937 میں شریعت ایپلیکیشن ایکٹ اور بعد ازاں وقف ایکٹ 1954 اور 1995 میں جمعیۃ کی سفارشات کو شامل کیا گیا، لیکن موجودہ حکومت کسی بھی دینی و قانونی ادارے کی رائے کو خاطر میں نہیں لائی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ موجودہ مسودہ قانون وقف کی روح اور اس کے مقاصد کو مجروح کرتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نہ صرف قانونی و آئینی سطح پر اس کی مخالفت کی جائے، بلکہ عوام میں بیداری بھی پیدا کی جائے۔
ماہر وقف اور سابق آئی آرایس افسر سید محموداختر نے کہا کہ نئے قانون کا ڈھانچہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی جیسا ہے، جس میں شرعی اصولوں کی کوئی جھلک نہیں ہے۔ایم اقبال اے شیخ سابق رکن، سینٹرل وقف کونسل نے کہا کہ دفعہ 40 اور دفعہ 83 کے ذریعے وقف  بورڈ اور وقف جائیدادوں کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ایڈوکیٹ پیرزادہ فرید احمد نظامی سجادہ نشین، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نے کہا کہ دفعہ 3 میں پانچ سالہ مسلم کی شرط اور دفعہ 3D میں آثار قدیمہ کے تحت آنے والی املاک سے وقف حیثیت کی منسوخی جیسے نکات اسلامی اصولوں کے خلاف ہیں۔افضال محمد صفوی فاروقی نائب سجادہ نشین، درگاہ صفی پورنے کہا کہ قانون میں خانقاہوں و درگاہوں کے انتظام سے متعلق رہنما اصولوں کی عدم موجودگی اور دیہی علاقوں میں عوامی لاعلمی ایک بڑا چیلنج ہے۔سید محمد علی الحسینی (سجادہ نشین، گیسو درازؒ)نے کہا کہ وقف املاک کی دستاویزات کی فوری تیاری ضروری ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد نے کہا کہ یہ قانون ظاہری طور پر کچھ اور ہے، اندرونی طور پر کچھ اور ہے ،اس لیے ہر انفرادی جائیداد کے تحفظ پر توجہ ضروری ہے۔ایڈوکیٹ رؤف رحیم نےکہا کہ؛ انفرادی کوششوں سے خاطر خواہ کامیابی نہیں مل پائے گی ۔انھوں نےنئے قانون کے سلسلے میں ملی بیداری کو خوش آئند بتایا۔
ایڈوکیٹ محمد طاہر حکیم   گجرا ت نے کہا کہ وقف جائیداد کی حیثیت ختم کرنے کی کوشس قابل تشویش ہے۔ایم جے اکبر ریٹائرڈ  آئی ایف ایس نے کہا کہ وقف کو ختم کرکے ٹرسٹ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے جو وقف نظام کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
تجاویز اور عملی اقدامات پر توجہ دلاتے ہوئے مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیۃ، مغربی بنگال نے مشورہ دیا کہ وکلا کی ٹیم تشکیل دے کر ان کے رابطہ نمبرات شائع کیے جائیں تاکہ عوام اپنے علاقوں کی وقف جائیدادوں کے تحفظ میں ان کی مدد حاصل کرسکیں۔حاجی محمد ہارون صدر، جمعیت مدھیہ پردیش نے مشوردیا کہ سو شہروں میں چھوٹے پروگرام کر کے عوامی بیدار ی پیدا کی جائے۔حافظ ندیم صدیقی صدر، جمعیۃ مہاراشٹرنے کہا کہ نوجوانوں کی ٹیمیں بنا کر زمینی سطح پر ریکارڈ کی جانچ و تحفظ کا کام کیا جائے ۔پروفیسر نثار انصاری جنرل سکریٹری، جمعیۃ  گجرات نے کہا کہ تمام ریاستوں میں سب کمیٹیاں بنا کر دستاویز سازی کا عمل تیز کیا جائے۔ حافظ پیر خالق صابر جمعیۃ   تلنگانہ نے کہا کہ وقف کو سب سے زیادہ نقصان اپنوں سے ہوا ہے، تلنگانہ و آندھرا پردیش میں محض 23,000 ایکڑ زمین باقی بچی ہے جب کہ کل جائیداد پچاس ہزار سے زائد ہے ۔مولانا ارشد میر صدرجمعیۃ   سورت نے مشورہ دیا کہ وقف کے تحفظ کے لیے بیداری مہم شروع کی جائے۔سیف علی نقوی (ماہر تعلیم)نے کہا کہ یوٹیوبرز کا استعمال کرتے ہوئے وقف کے سلسلے میں پیدا کردہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے۔ اس موقع پر  قانونی امور کے نگراں مولانا نیاز احمد فاروقی نے تفصیلی قانونی نکات پیش کیے۔ ناظم عمومی جمعیۃ، مولانا محمدحکیم الدین قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کی نظامت اویس سلطان نے کی۔ تلاوتِ کلامِ پاک و نعت شریف سے اجلاس کا آغاز قاری احمد عبداللہ نے کیا۔ اس اجلاس میں دیگر شرکاء میں اکرم الجبار خان (کنوینر، وقف کمیٹی جمعیۃ علماء ہند)سید محمد یاد اللہ حسینی جانشینِ سجادہ نشین، روضہ خرد، گلبرگہ شریف بھی شامل رہے

ٹیگ: 'elitedangerousintelectualjameatululama e hindleagel expertmeetingscholarWaqf Act

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

UPSC بھرتی 2026
خبریں

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

28 جون
ایران
خبریں

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

28 جون
کراچی حملہ
خبریں

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

28 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

جون 28, 2026
Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

جون 28, 2026

حالیہ خبریں

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN