اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پنجاب میں ’آپ‘ بازی مارسکتی ہے،بی جے پی کی حالت قابل رحم: سروے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
پنجاب میں ’آپ‘ بازی مارسکتی ہے،بی جے پی کی حالت قابل رحم: سروے
76
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چنڈی گڑھ :(ایجنسی)

عام آدمی پارٹی پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔اے بی پی -سی- ووٹرسروےکےمطابق 117 سیٹوں والی پنجاب اسمبلی میں ’آپ‘ کو 52 سے 58 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ حکمراں کانگریس پارٹی صرف37 سے 42 سیٹوں پر ہی سمٹ سکتی ہے۔ تاہم، عام آدمی پارٹی اکثریت سے قریبی فرق سے چوکتی نظر آرہی ہے۔ ریاست میں اقتدار کےلیے جادوائی تعداد حاصل کرنے کو کسی بھی پارٹی کے لیے 59 سیٹیں ملنا ضروری ہے، لیکن ایک 7 سے ایک سیٹ تک کے فرق سےعام آدمی پارٹی چوکتی نظر آرہی ہے ۔ وہیں بی جے پی کیپٹن امریندر سنگھ اور ڈھینڈسا کے اتحاد کو صرف ایک سیٹ ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہی نہیں ووٹ فیصد کے لحاظ سے بھی عام آدمی پارٹی کو بڑی برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ سروے کے مطابق، اے اے پی کو ریاست میں 40 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں، جب کہ کانگریس کو 36 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔ 2017 تک اقتدار میں رہنے والی اکالی دل کو اس بار صرف 18 فیصد ووٹ ملنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والی بی جے پی کو صرف 2 فیصد ووٹ ملنے کا اندازہ ہے۔ اگر یہ اوپینین پول صحیح ثابت ہوتی ہے تو اکالی دل کے ساتھ ساتھ بی جے پی، کانگریس کو بھی بڑا جھٹکا لگے گا۔ کیپٹن امریندر سنگھ کے پارٹی چھوڑنے کے بعد کانگریس کو بہت امیدیں ہیں، چرنجیت سنگھ چننی وزیراعلیٰ بنے اور نوجوت سنگھ سدھو کو ریاستی صدر بنایا گیا۔

ایسے میں سروے کے نتائج ان کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے والے ہیں۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے 2017 میں 20 سیٹیں جیت کر سب کو حیران کر دیاتھا۔ کانگریس نے ریاست میں 77 سیٹوں کے ساتھ اقتدار حاصل کیا تھا، جب کہ’آپ‘ کو ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی بننے کا موقع ملا۔ اب سروے میں عام آدمی پارٹی اقتدار جیتنے کی طرف بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو عام آدمی پارٹی جو پچھلے کئی سالوں سے دہلی سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی ہے، کو بڑی راحت ملے گی۔ غور طلب ہے کہ پنجاب میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے خود انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور سینئر لیڈر راگھو چڈھا کو پنجاب کا انچارج بنایا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کو پنجاب کے سروے میں برتری حاصل کرنے کی بڑی وجہ مالوا میں کامیابی ہے۔ سروے کے مطابق ریاست کے مالوا میں عام آدمی پارٹی کو 39 سے 43 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس خطہ میں کل 69 سیٹیں ہیں جن میں سے کانگریس کو محض 13 سے 17 پر قناعت کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف اکالی دل کو یہاں 10 سے 14 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ بی جے پی اتحاد کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ 23 سیٹوں والے دوآبہ ریجن میں’آپ‘کو 7 سے 11 سیٹیں، کانگریس کو 7 سے 11 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اکالی دل کو یہاں 2 سے 6 اور بی جے پی کو صرف ایک سیٹ ملنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ مانجھا کی 25 سیٹوں میں سے کانگریس 14 سے 18 سیٹیں حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے۔ لگتا ہے آپ کو یہاں صرف 3 سے 7 سیٹیں مل رہی ہیں۔ اس طرح مالوا آپ کا گڑھ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN