اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اے بی وی پی کارکنوں نے چلتی ٹرین سے 4 عیسائی راہبہ کو جبراً اتروایا

6 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, خبریں
A A
0
اے بی وی پی کارکنوں نے چلتی ٹرین سے 4 عیسائی راہبہ کو جبراً اتروایا
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:

 کیرل کی چار عیسائی راہبہ کو اترپردیش کے جھانسی ریلوے اسٹیشن پر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنان نے جبراً مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کر ٹرین سے اتروا دیا ۔ وہ تمام دوبارہ تبھی ٹرین پر سوار ہوسکیں ،جب پولیس نے انہیں مذہب تبدیل نہ کرانے کی کلین چٹ دی۔ اس واقعہ کا کیرل میں سخت رد عمل ہوا ہے۔ کیرل کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھ کر اس پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ امت شاہ نے معاملے میں سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وجین نے اپنے خط میں لکھا ، اس طرح کے واقعات ملک کی شبیہ اور اس کی مذہبی رواداری کو داغدار کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت کو اس طرح کے واقعات کی پرزور مذمت کرنی چاہئے۔ میری گزارش ہے کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ان تمام افراد کوجو اس میں ملوث ہیں اوران تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں جو آئین سے ملی شہری آزادی چھیننے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ واقعہ 19 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگوں نے ہریدوار سے پوری جانے والی اتکل ایکسپریس میں راہبہ کو گھیرلیا اور جبراً اسے ٹرین سے اتار دیا۔ اس واقعہ سے متعلق ٹرین کے اندر 25 سیکنڈ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں راہبہ کچھ لوگوں سے گھیری نظر آتی ہیں۔ ان میں سے کچھ پولیس اہلکار ہیں۔ ویڈیو میں ایک آواز آتی ہے۔’اپنا سامان لے آؤ۔ آپ کو بھیجوا دیا جائے گا۔ ایسی بات نہیں ہے …آپ فکر مت کرو۔‘

ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے ،’اگر آپ درست ہیں تو آپ کو بھیجوا دیاجائے گا۔‘ یہ پولیس اہلکار کی آواز ہے۔ پھر راہبہ کی آواز آتی ہے ،’ایسے ملک میں چلے گا‘۔  اس کے بعد پھر پولیس کی ایک ممکنہ آواز آتی ہے ، جو شاید اے بی وی پی کے لوگوں سے کہہ رہی ہے ،’ارے باہر چلو ،  نیتا گری  کررہے ہو‘ اس کے بعد اے بی وی پی کے آدمی کی آواز آتی ہے ، جس میں وہ کہتا ہے ،’ارے ، اگر نیتاگری نہیں کرتے تو کیسے پتاچلتا؟‘ ممکنہ پھر دوسرے پولیس والے کی انہیںڈانٹنے کی آواز آتی ہے،’جلد آؤ ،‘

دوسری ویڈیو میں خواتین جھانسی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم اور پھر تھانہ میں دکھائی دیتی ہیں۔ ریلوے پولیس کے ڈپٹی ایس پی نعیم خان منصوری نے اس واقعہ پر کہا کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کچھ ممبران جو رشی کیش سے ٹریننگ کیمپ سے واپس آرہے تھے،اسی ٹرین میںحضرت نظام الدین سے راوور کیلاکے چار عیسائی خواتین سفر کررہی تھیں ، جن میں دوراہبہ تھیں اور دو خاتون انڈر ٹریننگ تھیں ،جو دہلی میں ٹریننگ لی رہی تھیں، اے بی وی پی کے کارکنان کو ایسا شک ہوا کہ شاید یہ دو راہبہ ہیں جو دیگر خاتون کو مذہب تبدیل کرانے کے لیے لےجارہی ہیں کیونکہ وہ آپس میں بات کررہی تھیں۔  

منصوری نے بتایا کہ اس شبہ کی بنیاد پر اے بی وی پی کے لوگوں نے آر پی ایف کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ آر پی ایف نے جی آر پی کو بتایا۔ اے بی وی پی کے اجے  شنکر تیواری نے تحریری دی ہے۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو ہمیں معلوم ہوا کہ راہبہ کے ساتھ سادے لباس میں لڑکیاں بھی پیدائشی عیسائی ہیں اور راہبہ بننے کی ٹریننگ لے رہی تھیں۔ بعد میں انہیں جانے دیا گیا۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عیسائی خواتین کو بنا وجہ ٹرین سے اتار کر پریشان کرنے والے اے بی وی پی کارکنان پر کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN