اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وزیر داخلہ کی سنئے،مغلیہ دور سے 2017تک یو پی کی اصلی شناخت کھوگئی تھی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
امت شاہ نے پاکستان کو پھر سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی
174
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لکھنؤ میں یوپی کے انتخابی مشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہندتوا ، قوم پرستی اور ترقی کےمسائل کو اٹھاتے ہوئے اپوزیشن پر چوطرفہ حملہ بولا اوربی جے پی کارکنوں سے متحرک ہونے کی اپیل کی۔ اکھلیش یادو پر براہ راست حملہ کرتےہوئے امت شاہ نے کہاکہ یہ پردیش مہاتما بدھ کی کرم بھومی ہے ۔ بھگوان شیو کی کاشی کی سرزمینہے ،لیکن کئی برسوں سے لوگوں کو یہ احساس نہیں ہوتا تھا۔ مغلوں کے دور حکومت سے لے کر 2017 تک ایسامحسوس نہیں ہوتا تھا۔ 2017 میں جب بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت آئی تو اس نے یوپی کو اس کی اصل شناخت دلائی ۔

امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے یوپی کو ملک کی اہم ریاستوںکی قطار میں لانے کا کام کیا ہے ۔ بی جے پی نے یہ ثابت کیا ہے کہ سرکاریں کسی پریوار کے لیے نہیں بلکہ غریب سے غریب شخص کےفلاح وبہبود کےلیے ہوتی ہیں۔ ریاست میں بی جے پی کے انتخابی مسائل کی ٹون سیٹ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں جو لوگ گھر پہنچ گئے تھے۔ وہ نئے کپڑے پہن کر آگئےہیں کہ ہماری سرکار بنےگی۔ میں ایک حساب اکھلیش جی سے مانگنا چاہتاہوں کہ آپ 5 سالوں میں بیرون ملک کتنے دن رہے۔ یوپی میں کورونا آیا اور سیلاب آیا تو آپ کہاں تھے۔ ان لوگوں نے حکومت اپنے لیے اور پریوار کے لیے کیا۔ سوچ بہت بڑی ہوگئی تو ذات کے لیے کر دیا، لیکن یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار ریاست کے دلت، خواتین،پسماندہ اور نوجوان سمیت تمام کے لیے چلی ہے ۔

امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی عوام کی خواہشات کے مطابق ہی منشور تیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی حکومت نے 90 فیصد وعدے پورے کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں امت شاہ نے اسٹیج سے یوگی آدتیہ ناتھ سے کہا کہ ابھی دو مہینے باقی ہیں اور آپ اسے 100 فیصد تک لے جائیں۔ بی جے پی کی رکنیت سازی مہم نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں چلے گی۔

یوگی حکومت کے دوران امن و امان کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کیرانہ میں نقل مکانی شروع ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں دو یا تین مافیا ہوا کرتے تھے، لیکن اب دوربین سے دیکھنے پر بھی مافیا نظر نہیں آتےہیں۔ امت نے شاہ نے کہا کہ یوپی کےعوام نے ہمیں بھولے شنکر کی طرح آشیرواد دیا ہے۔ میں آپ کا مقروض رہوں گا۔ آپ جو بھی دیتے ہیں، اس کاتین گنا مودی جی واپس کرتے ہیں ۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایودھیا میں رام مندر دیکھ پائیں گے۔ لیکن آپ نے دوبارہ مکمل اکثریت کی سرکار بنائی تو رام مندر بن رہا ہے ۔

اکھلیش یادو پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آپ کہتے تھے کہ مندر وہیں بنائیں گے، لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے۔ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ رام مندر کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے اور آپ 5000 روپے دینے سے بھی چوک گئے۔ امت شاہ نے کہا کہ پریوار وادی پارٹی اور بی جے پی میں یہی فرق ہے۔ ہمارا وعدہ تھا کہ ہم کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائیں گے۔ اس کے لیے ہمارے پہلے قومی صدر شیاما پرساد مکھرجی نے بھی قربانی دی تھی۔ اب ہم نے یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔

اس دوران امت شاہ نے کہا کہ’’میرا پریواربی جے پی پریوار‘ کے نام سے ممبر شپ مہم کی شروعات کی۔ انہوں نے کہا کہ نومبر اوردسمبر میں یہ مہم چلے گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارا ہدف ہے کہ خواتین ، نوجوانوں اجور پسماندہ سمیت تمام طبقات کو بی جےپی سے جوڑاجائے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 3, 2026

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN