اردو
हिन्दी
نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’ غیر عربی میں اذان سنانا ‘

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
’ غیر عربی میں اذان سنانا ‘
182
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:انیس احمد مدنی

سوشل میڈیا پر آج کل یہ مسئلہ چھایا ہوا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر سے مقامی زبانوں میں اذان سنا کر پھربلاؤ۔ لاؤڈ اسپیکر کے عربی میں اذان دینے سے برادران وطن میں اسلام کی دعوت پہنچانے میں کافی آسانی ہوگی۔اس سلسلے میں چند باتیں پیش خدمت ہیں۔

اذان کے کلمات وحی الہی پر مشتمل ہے :ترجمہ اس کا متبادل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس میں کسی نوع کی تبدیلی کی گنجائش ہے ( لا تبدیل لکلمات اللہ )اذان شعائر اسلام میں سے ہے جو اسلام کی ہمہ گیریت و عالمیت کا ایک مظہر ہے ۔ ترجمہ سے اس کی یہ حیثیت مٹ جائے گی ۔

روئے زمین پر پائی جانے والی جملہ زبانیں مخلوق ہیں ،جبکہ اذان کے کلمات اللہ تعالیٰ کے کلمات ہیں۔ اذان سنتے ہی ایک مومن کے اندر یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اس کا رب اسے بلا رہا ہے اور وہ اپنے خالق کی کبریائی بیان کرنے اور اس سے محو گفتگو ہونے کے لئے مسجد کی تیاری میں لگ جاتا ہے۔ ترجمہ سے یہ احساس متأثر ہوگا ۔( یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْئا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ )اذان کے کلمات میں جو جامعیت، وسعت، عالمگیریت، نغمگی تأثیر اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے اس سے اہل ایمان کے ایمان میں پختگی اور اعداء اسلام کے دلوں میں ھیبت طاری ہوتی ہے اور یہ چیز ترجمہ سے ہر گز حاصل نہیں ہوسکتی ۔

مقامی زبان میں اذان سنانا اور پھر عربی میں اذان دینا اس سے اذان کی اہمیتگھٹے گی جو شعائر اسلام کی تعظیم کے حکم کے منافی ہے (وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ )مقامی زبان میں اذان سنانا اجماع سنت کے خلاف ہے اور اجماع سنت سے ہٹنا خسارہ اور گھاٹے کا سودا ہے ۔

ارشاد خداوندی ہے ( وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا ) مقامی زبان میں اذان سنانے کی تجویز سب سے پہلے دربار اکبری کے معتبر اور منحرف عالم دین ’ فیضی‘ نے پیش کی تھی اور پھر بیسویں صدی میں خلافت اسلامیہ کی قباء چاک کرنے والے کمال اتا ترک نے عربی میں اذان کو ممنوع قرار دے کر ترکی زبان میں اسکو رائج فرمایا ۔مقامی زبان میں اذان کو اگر رواج دیا گیا تو پھر مسلکی لحاظ سے اذان کے اتنے ترجمے منظر عام پر آئیں گے کہ اس کا دروازہ بند کرنا نا ممکن ہو جائے گا کوئی کہے گا ’ ایشور ‘ کی جگہ ’ پرمیشور ‘کا لفظ موزوں ہے تو کوئی ’ ایشور‘ پر اصرار کرے گا یہی حال ہر ہر کلمہ کا ہوگا ۔

اذان کے کلمات کو دہرانا ظاہریہ کے نزدیک واجب تو جمہور کے نزدیک مستحب ہے۔ تو کیا مقامی زبان میں سنائے گئے کلمات کا جواب دینا بھی مستحب ہو گا۔

( إِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَاءَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ )امت تو ہزاروں ٹکڑوں اور جزیروں میں بٹی ہوئی ہے ۔ نماز و اذان سے اس کی وحدت کا عمومی اظہار ہوتا ہے۔ خدارا ‘ اس کی باقی ماندہ وحدت پر دلالت کرنے والی اشیاء میں کسی نوع کا اجتہاد نہ کیا جائے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Tejashwi Yadav Grand Alliance Defeat Analysis
مضامین

بہار: سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود تیجسوی کیوں ہارے؟ گرینڈ الائنس میں کہاں غلطی ہوئی؟

15 نومبر
Bihar BJP Chief Minister Discussion
مضامین

بہار کو آخر کار ملے گا بی جے پی کا پہلا وزیر اعلیٰ مگر کب تک؟ یہ وقت بتائے گا

15 نومبر
Democracy and Civil Society Discussion
مضامین

جمہوریت، حکومتی معاملات اور سول سوسائٹی

01 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Delhi Blast Türkiye Links Al Falah University

دہلی بلاسٹ کے تار ترکیہ سے بھی جڑے، الفلاح یونیورسٹی کے گرد گھیرا تنگ !

نومبر 13, 2025
Al Falah University Headquarters Crowd

‘وقت مشکل چل رہا ہے’ الفلاح یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اب پہلے سے زیادہ بھیڑ مگر وجہ کچھ اور

نومبر 13, 2025
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

Azam Khan Rampur Jail Barrack

اعظم خان، رامپور جیل بیرک نمبر ایک، صرف 55دن آزاد فضا میں سانس لی

Al Falah University ED Funding Raid

فنڈنگ میں بے ضابطگی:ED کا الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلہ دفتر، ٹرسٹیوں سمیت 25 مقامات پرعلی الصبح چھاپے،

Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

نومبر 18, 2025
Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

نومبر 18, 2025
Azam Khan Rampur Jail Barrack

اعظم خان، رامپور جیل بیرک نمبر ایک، صرف 55دن آزاد فضا میں سانس لی

نومبر 18, 2025
Al Falah University ED Funding Raid

فنڈنگ میں بے ضابطگی:ED کا الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلہ دفتر، ٹرسٹیوں سمیت 25 مقامات پرعلی الصبح چھاپے،

نومبر 18, 2025

حالیہ خبریں

Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

نومبر 18, 2025
Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN