آگرہ :(ایجنسی)
محبت کی نشانی کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے آگرہ کے تاج محل کو تعمیر کرانے والے مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کی اصلیں قبریں دیکھنے کا موقع اتوار سے ملنے جا رہا ہے۔ پورے سال میں صرف ایک بار تین دنوں کے لئے ان قبروں کو عوامی دیدار کے لئے کھولا جاتا ہے۔ یہی نہیں ان تین دنوں میں تارج محل میں داخلہ بھی مفت ہوگا۔
مغل بادشاہ شاہجہاں کے عرس کی مناسبت سے پہلے دن نصف دن کے لئے اور تیسرے دن پورے دن کے لئے مفت داخلے کی سہولیت ملے گی۔ عرس کے دوران مقبرے کے تہہ خانے میں واقع شاہجہاں اور ممتاز محل کی اصلی قبروں کو کھولا جائے گا۔ پہلے دن تہہ خانے میں واقعہ قبروں کو 27 فروری دوپہر دو بجے کھولے جانے کے بعد غسل دیا جائے گا۔ دوسرے دن 28 فروری کو دوپہر دو بجے یہاں سنل کی رسم ادا کی جائے گی۔ تیسرے دن یکم مارچ کو پورے دن چادر پوشی و گلپوشی ہوگی اور پنکھ چڑھائے جائیں گے۔ یکم مارچ کی شام کو فورکورٹ میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔
تیسرے دن شاہجہاں کی قبر پر 1381 میٹر لمبی چادر چڑھائی جائے گی جو کہ اس خصوصی دن کا اسپیشل اور لوگوں کی کشش کا باعث بنتا ہے۔ اس چادر پوشی کی رسم کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سال کے بقیہ 362 دن اصلی قبریں سیاحوں کے لئے بند رکھی جاتی ہیں۔ تہہ خانے کے اوپر کے فلور پر ہوبہو بنی نقلی قبریں دکھائی جاتی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ آثارقدیمہ راج کمار پٹیل نے بتایا کہ عرس میں پہلے و دوسرے دن دوپہر دو بجے سے اور تیسرے دن اسمارک کھلنے سے بند ہونے تک سیاح و زائرین کا داخلہ مفت ہوگا۔