اردو
हिन्दी
مئی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان: ہندوکش میں طاقت کے حصول کی جدوجہد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
افغانستان: ہندوکش میں طاقت کے حصول کی جدوجہد
81
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماتھیاس فان ہائن

چار دہائیوں سے زائد مدت سے افغانستان حالت جنگ میں ہے۔ اس سارے عرصے میں ایک چیز ہے، جو تبدیل نہیں ہوئی اور وہ ہے کہ افغانستان ‘عالمی طاقتوں کا قبرستان‘ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا نظریہ ہے، جس کے بارے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے انخلا کے باعث ایک مرتبہ پھر بات کی جا رہی ہے۔

افغانستان مختلف نسلوں کے لوگوں کا ملک ہے لیکن ان نسلوں سے زیادہ مختلف اس ملک کے پڑوسی ممالک ہیں۔ ایران مغرب میں، دو حریف جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت مشرق میں، چین شمال مغرب میں اور تیل اورگیس سے مالا مال وسطی ایشیا شمال میں۔ مختلف وجوہات کے باعث افغانستان خطے کے ان تمام ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان پڑوسی ممالک کے اسٹریٹیجک مفادات افغانستان سے افواج کے انخلا کے بعد تبدیل ہو جائیں گے۔

افغانستان اینیلسٹس نیٹ ورک کے تھامس روٹیش کہتے ہیں،’’ مختلف ممالک کے مفادات میں تضاد ہے اور یہ افغان سرزمین پر دو طرفہ یا کئی طرفہ دشمنیوں یا تناؤ میں گھرے ہوئے ہیں۔‘‘

پاکستان اور بھارت، خطرناک تنازعہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ ہے۔ بھارت افغان حکومت کا اتحادی ہے اور طالبان کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔ پاکستان بظاہر تو تردید کرتا ہے لیکن وہ طالبان کو ‘افغان گیم‘ میں اپنا سب سے اہم کارڈ تصور کرتا ہے۔ تھامس کہتے ہیں،’’ جہاں تک افغانستان کا معاملہ ہے، پاکستان پر بھروسہ کرنا بہت سود مند نہیں ہو گا۔‘‘

انٹرنیشنل کرائسس گروپ سے وابستہ انڈریو واٹیکنز کہتے ہیں کہ امریکا خطے میں ایک ایسا اڈہ رکھنا چاہے گا جہاں سے وہ ڈرونز یا فضائی حملے کر سکے لیکن یہ موضوع پاکستان میں انتہائی متنازعہ ہے، اس معاملے پر بات چیت خفیہ ہو گی اور شاید کئی سالوں بعد ہمیں حقائق کا پتا چلے۔

چین کیا چاہتا ہے؟

چین کے لیے سب سے بڑا خدشہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ ہے۔ سینٹر فار گلوبل اسٹڈیز بون کے ڈائریکٹر گو زی یوی کے مطابق ،’’چین کو سنکیانگ صوبے کے بارے میں خوف ہے، وہاں ایغور مسلمان آباد ہیں اور اسلامک اسٹیٹ وہاں اپنا اثر ورسوخ بڑھا سکتی ہے۔ یہ دہشت گرد تنظیم چین کو ایغور مسلمانوں کے ساتھ اس کے ناروا رویے پر حملوں کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔‘‘

برلن میں افغان امور کی ماہر انگیلا سٹانزل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایغور مسلمانوں کے گروہ چین کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے انخلا سے خلا پیدا ہوتا ہے تو اسلامک اسٹیٹ کو افغانستان میں وہ ماحول دستیاب ہو جائے گا، جس کے ذریعے وہ چین اور وسطی ایشیا میں پھیل سکتی ہے۔

کرائسس گروپ کے واٹیکنز کہتے ہیں کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا اس خطے میں اپنے کسی بھی طرح کے عزائم میں ناکام رہے، ” ایران چاہتا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکل جائے کیوں کہ وہ افغانستان میں امریکا کی موجودگی کو خطے میں مداخلت کے طور پر دیکھتا ہے۔ لیکن ایران یہ نہیں دیکھ رہا کہ افغانستان میں بد امنی سے ایران براہ راست متاثر ہو گا۔‘‘ افغانستان میں جنگ کے باعث لاکھوں افغان شہریوں نے ایران میں پناہ لی ہے۔

افغانستان کا مستقبل کیسا ہو گا؟

انڈریو واٹیکنز کے مطابق کوئی بھی ملک چاہے تو اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان کی پوری صورتحال کو تبدیل کر سکتا ہے اور یوں پورے کے پورے خطے کی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

لیکن دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ایک چیز مشترکہ ہے، دونوں وسطی ایشیا کے وسائل تک پہنچنے کے خواہاں ہیں۔ سن 1990 کی دہائی سے ، ترکمانستان سے افغانستان اور پاکستان کے راستے ہندوستان تک گیس پہنچانے کے ممکنہ پائپ لائن منصوبے کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ اس منصوبے کو تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کہتے ہیں اور اس میں چاروں ممالک کے نام شامل ہیں۔

فروری کے آغاز میں طالبان کے ایک وفد کے ترکمانستان دورے کو تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ طالبان نے پائپ لائن کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ضمانت دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

روٹیش کہتے ہیں ، ’’افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے اس منصوبے کی کامیابی کی امید کی جا سکتی ہے ۔ یہ اس خطے کا واحد بڑے پیمانےکا اقتصادی منصوبہ ہے۔‘‘

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN