اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تاکہ سند رہے !افغانستان : 2001ء سے امریکی انخلاء 2021ء تک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
تاکہ سند رہے !افغانستان : 2001ء سے امریکی انخلاء 2021ء تک
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل :

امریکہ نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی انخلاء مکمل کر لیا ہے، افغانستان سے امریکا کا آخری فوجی بھی نکل گیا، 20 سال بعد افغانستان سے امریکا کا قبضہ ختم ہو گیا۔

نائن الیون 2001ء کے حملے کو جواز بنا کر امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا اور 20 برس بعد اس نے بالآخر افغان سر زمین چھوڑ دی، اس دوران امریکی، اتحادی و نیٹو کے کتنے فوجی بھیجے اور کب واپس بلائے گئے، اس کی تفصیلات ترتیب وار پیشِ خدمت ہیں۔

11 ستمبر 2001ء کو نائن الیون کا واقعہ پیش آیا جس میں امریکی شہر نیو یارک کے ٹوئن ٹاورز، محکمۂ دفاع کی عمارت پینٹاگون سمیت کئی مقامات پر جہاز ٹکرانے سے 3 ہزار کے قریب افراد مارے گئے۔

نائن الیون کے بعد 1 ماہ سے بھی کم وقت میں سابق امریکی صدر جارج بش نے اس حملے کو جواز بنا کر افغانستان میں آپریشن شروع کیا۔

7 اکتوبر 2001ء کو امریکا نے افغانستان میں آپریشن شروع کر دیا۔ نومبر 2001ء تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 1300 کے قریب تھی۔ 2002ء تک افغانستان میں امریکی فوجیو ں کی تعداد 10ہزار تک بڑھا دی گئی۔ امریکا نے مارچ 2003ء میں عراق پر حملہ کر دیا۔

اسی دوران طالبان کے دھڑے اور دیگر تنظیمیں افغانستان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں منظم ہونا شروع ہوئیں۔ 2008ء میں امریکی کمانڈ نے افغانستان میں مزید افواج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ سابق صدر بش نے مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجے جس کے بعد افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 48 ہزار 500 تک جا پہنچی۔

2009ء میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 68 ہزار تک بڑھا دی۔ دسمبر 2009ء میں ہی صدر اوباما نے مزید 30 ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان بھیجا۔

2010ء تک افغانستان میں 1 لاکھ امریکیوں سمیت ڈیڑھ لاکھ غیر ملکی فوجی اہلکار موجود تھے۔ 2 مئی 2011ء کو امریکی اسپیشل فورسز نے پاکستان میں آپریشن کر کے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔

2014ء میں نیٹو اتحادیوں نے افغانستان میں فوجی آپریشن ختم کر دیا، جس کے بعد 9800 امریکی فوجیوں سمیت افغانستان میں غیر ملکی افواج کی تعداد 12500 رہ گئی، یہ فوجی اہلکار افغان فورسز کی تربیت اور انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے لیے موجود تھے۔

2015ء میں افغانستان میں صورتِ حال خراب ہونا شروع ہوئی اور داعش نے جڑیں مضبوط کیں۔ 2017ء میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے انخلاء کے ٹائم ٹیبل کو ختم کرتے ہوئے مزید 1 ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان بھیجا۔ اس دوران دہشت گرد حملے بڑھے، خاص طور پر افغان فورسز کےخلاف، جبکہ امریکا نے فضائی حملے بھی تیز کر دیئے۔

2018ء میں امریکا اور طالبان نے دوحہ میں مذاکرات شروع کیئے۔ طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا، امریکا نے افغان سر زمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ 29 فروری 2020ء کو مئی 2021ء تک تمام غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا معاہدہ طے پا گیا۔

جنوری 2021ء تک امریکی فوج کی تعداد کم ہوکر 2500 تک ہو گئی۔ اپریل میں نیٹو نے 9600 فوجیوں کا انخلاء شروع کیا۔

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ جو بائیڈن نے امریکی فوج کے انخلاء کی تاریخ 11 ستمبر 2021ء تک بڑھا دی۔

8 جولائی کو امریکی صدر بائیڈن نے انخلاء 31 اگست تک مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ اگلے روز طالبان نے 85 فیصد افغانستان پر کنٹرول کا دعویٰ کر دیا۔ 15 اگست کو طالبان نے کابل پر بھی قبضہ کر لیا۔

امریکی انخلاء کا آج آخری روز ہے، تمام امریکی فوج واپس چلی گئی، امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی انخلاء مکمل کر لیا ہے۔ افغانستان سے امریکا کا آخری فوجی بھی نکل گیا، 20 سال بعد افغانستان سے امریکا کا قبضہ ختم ہو گیا۔

امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کر دی جس کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول بھی سنبھال لیا۔ افغانستان سے امریکا کے قبضے میں موجود آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آ گیا، پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN