میرٹھ :(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ کی منگل کو میرٹھ کے دبتھوا میں ایک تاریخی ریلی ہوئی۔ وہیں ریلی میں بھیڑ دیکھ کر ایس پی اور آر ایل ڈی کے کارکن حیران رہ گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ ریلی سے خطاب کیا۔
اکھلیش یادو نے اسٹیج سے کسانوں، نوجوانوں، ماؤں بہنوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میرٹھ کی انقلابی سرزمین نے چودھری چرن سنگھ جیسے لوگوں کو جنم دیا جنہوں نے کسانوں اور عوام کے مفاد میں کام کیا۔ بابا ٹکیت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا ٹکیت نے اس انقلابی زمین کے کسانوں کو بیدار کیا ۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں اتنی بڑی بھیڑ دیکھ رہا ہوں۔ عوام کا یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ اس بار بی جے پی کا سورج غروب ہوگا، یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ یہ عوام بی جے پی کو ہمیشہ کے لیے مغرب سے بھگا دیں گے ۔
اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا :’ بی جے پی کے لیے’ ‘ریڈ الرٹ‘ ہے مہنگائی کا، بے روزگاری-بے روزگاری کا، کسان-مزدور کی بد حالی کا، ہاتھرس، لکھیم پور، خواتین اور نوجوانوں پر ظلم کا، برباد شدہ تعلیم، کاروبار اور صحت اور ’لال ٹوپی‘ کا کیونکہ وہ وہی اس بار بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرے گی۔ اکھلیش یادونے کہاکہ جو پیدا کھائی،وہی بھاجپائی۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ لال ، ہرا، سفید اور پیلا رنگ نظر آرہا ہے ، ایک رنگی کبھی کسی کی زندگی میں خوشیاں نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جانے والی ہے، تبدیلی آکر رہےگی ۔ اعلان ہے کہ بی جے پی کی تاریخی شکست ہوگی ۔ تمام لوگ مدد کرنا ۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کو ان کا حق ملےاور ایم ایس پی کے لیے کوئی ٹھوس فیصلہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسانوں کے حق میں فیصلہ نہیں لینا چاہتی۔ اتحاد کسانوں کو ان کا حق دے گا۔ بی جے پی کے وزراء اور حامیوں نے کسانوں کو اپنی گاڑیوں سے کچل دیا ہے۔ وقار چھینا ہے، بی جے پی کو جانا ہو گا۔
اکھلیش نے کہا کہ ہوائی جہاز بیچ دئے، ایئرپورٹ بیچ دئیے ، ریلوے اسٹیشن بیچ دیئے، ہوائی چپل والے کو ہوائی جہاز میں بیٹھانے کا کیا ہوا۔ آج موٹر سائیکل چلانا بھی بھاری ہو گیاہے۔ بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ایل ڈے – ایس پی کے کارکنان کھڑے ہیں۔ کسانوںکا بقایا ہے، لیڈرکسانوںکو ادائیگی کےلیے کہہ کر جا رہےہیں اور چینی مل پیسہ نہیں دے پا رہے ہیں۔ اکھلیش نےکہاکہ ہماری سرکار بنے گی تو ادائیگی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کا بل آر ہا ہے توکرنٹ لگ رہاہے ۔ بابا وزیر اعلیٰ بجلی کارخانےکا نام نہیں رٹ پائے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی و آر ایل ڈی مل کر سرکار بنے گی تو غریب لوگوں کو بجلی بل سے راحت دیں گے ۔
جینت چودھری نے بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انقلاب کی مقدس سرزمین کو سلام کرتاہوں۔ 1857 سے پہلے یا اس کے بعد جب بھی ملک کو ضرورت پڑی، یہاں کے بیٹے بیٹیاں نے ہمیشہ مقابلہ کیا۔ سیاست میں دکھاوا بہت ہوچکاہے ۔ ایک سال کسانوں کاتوہین کی گئی ۔ بی جے پی کےکسی عہدہ پر بیٹھے کسی لیڈر کی ہمت نہیں اس پر بولے ۔ لکھنؤ میں ادب ہے، میرٹھ میں غضب ہے ۔ یہ چودھری چرن سنگھ کی سرزمین ہے۔ نوجوان کہہ رہے ہیں بی جے پی کو سرکار بھی گنوانی پڑے گی۔ آر ایل ڈی کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیچ پر لکھا کہ میرٹھ چلو اوریوپی بدلو۔
ایس پی ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے کہا کہ میں مغربی یوپی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو اور جینت چودھری آج جو پیغام دیں گے اسے ہر گاؤں میں پہنچانا ہے اور بی جے پی حکومت کو ہٹانا چاہیے۔ 2022 میں مخلوط حکومت کی تشکیل ہوگی ۔










