نئی دہلی:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہویے اسے کھلی جارحیت قرار دیا – ۔ انہوں نے ٹوئٹر (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ اسرائیل کا ایران کے جوہری مقامات اور رہائشی علاقوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل امریکہ کی حمایت سے جس طرح کی کھلی جارحیت کر رہا ہے وہ پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک سکتا ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے مزید لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل ہر اس مسلم ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں جو دفاعی صلاحیت حاصل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک طرف امریکہ غاصب اور غاصب اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے جو غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور دوسری طرف ایران پر حملے میں اسرائیل کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ ایسے میں مسلم ممالک اور انصاف پسند دنیا کو متحد ہونا چاہیے۔