(جنگ نیوز) ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے یا عالمی سطح پر حکومتیں تبدیل کرنے کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے۔
دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، مسک نے امریکی خارجہ پالیسی پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ اصل جمہوریت کے بجائے بیورکریسی کی حکمرانی چل رہی ہے۔ ہمیں پورے ادارے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔کو ہوا دی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے سامعین سے کہا”ماضی کی امریکی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے، مسک نے کہا: "میرا خیال ہے کہ اکثر اوقات امریکہ بین الاقوامی معاملات میں حد سے زیادہ دخل دیتا ہے، جو شاید سامعین کے کئی افراد کے لیے قابل فہم ہوگا۔ ہمیں عمومی طور پر دوسرے ممالک کو ان کے معاملات خود سنبھالنے دینے چاہییں، یہ ان کے لیے بھی بہتر ہوگا۔
"امریکی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے، مسک نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے بیوروکریسی کو محدود کرنے اور غیر ضروری ادارے ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیا