اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا ملک میں مسلمانوں کے حقیقی ملی نمائندے ہیں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
کیا ملک میں مسلمانوں کے حقیقی ملی نمائندے ہیں؟
179
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مسعودجاوید

کیا ملک میں مسلمانوں کے حقیقی ملی نمائندے ہیں ؟ تحریر: مسعودجاوید اکثریتی فرقہ کی ایک بہت بڑی تنظیم یا اثر ونفوذ رکھنے والی جماعت اگر اقلیتی فرقہ سے یہ کہے کہ آپ کے مسائل کیا ہیں اور آپ کی شکایات کیا ہیں اس تعلق سے ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس لئے آپ ایسے چند عوامی نمائندوں کے نام بتائیں جن کی بات سنی جاتی ہو اور اس پر عمل کیا جاتا ہو ۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہم میں سے کوئی ہے جو ان نمائندوں کی نشاندہی کرے ! آپ مانیں یا نہ مانیں نمائندگی کا بحران تو ہے۔ اس قدر ملی سماجی مسلکی اور علاقائی اختلافات ہیں کہ اکثریتی فرقہ کی گفت و شنید کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ہماری کیڈر بیسڈ کوئی تنظیم بھی نہیں جس کے ملک کے طول و عرض میں دفاتر ہوں اور جن دفاتر کے ذریعے عام لوگوں کی رائے معلوم کی جا سکے کہ آخر وہ چاہتے کیا ہیں اور اس کی حصول یابی کی صورت کیا ہو ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ملی قیادت ، دانشوران ، انٹلکچولس ، علماء اور سیاسی رہنما ایک پلیٹ فارم پر سر جوڑ کر بیٹھیں اور کوئی متحدہ لائحہ عمل تیار کریں ، نمائندہ وفد کی تشکیل ہو جو اکثریتی فرقہ کی تنظیموں کے رہنماؤں سے اور صدر ، وزیراعظم اور دیگر چوٹی کے وزراء اور اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کرے ۔ ان کی طرف سے کوششیں ہو رہی ہیں لیکن ہم ان میں حصہ لینے والوں کی باتیں نہیں سنتے ہیں اس لئے کہ وہ زمینی سطح پر مسلم عوام سے کبھی نہیں جڑے۔ مسلمانوں کے دکھ درد میں کبھی شامل نہیں ہوئے۔

ان کی اعلیٰ ڈگریاں ، اعلیٰ عہدے ، اعلیٰ تصنیفات ، اعلی دینی حسب و نسب اور اعلیٰ صحافت عالیشان دفاتر تک محدود رہے ۔ مسلمانوں کے زخموں کے مرہم نہیں بنے۔ حقیقت تو یہ ہے جب عام لوگوں کی ان تک رسائی بھی دشوار ہو تو عام لوگ ان کی بات کیوں سنیں۔ دینی، ملی، سیاسی قیادت اور دانشوروں کے رویے سے عوام میں اس قدر مایوسی ہے کہ اب انہوں نے اپنے حالات کو اللہ اور زمانے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔آخری بات ہے مرنے کے سوا کیا ہوگا!دوسری طرف عوام کا رویہ کم افسوس ناک نہیں ہے۔ رہنمائی کرنے کے لئے سامنے آنے والی ہر شخصیت کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھتی ہے۔ اس لئے حالات کی سنگینی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کسی حد تک ایک ایسا پلیٹ فارم تھا جس پر مسلم رہنما ، قطع نظر مسلک مشرب اور علاقہ ، سر جوڑ کر بیٹھتے تھے ۔ مسلم مجلس مشاورت ملک گیر ملی مسئلہ پر مسلم تنظیموں کے سربراہان، مسلم ممبران پارلیمنٹ، مسلمانوں میں اثر ورسوخ رکھنے والی شخصیات اور کہنہ مشق معتبر صحافیوں اور مشہور سماجی کارکنان اور خیر خواہان ملت کو طلب کر کے مشورے کرتی تھی۔ افسوس یہ دونوں تنظیمیں اب اس طرح فعال اور متحرک

نہیں ہیں۔ پرسنل لاء بورڈ تو کسی طرح باقی ہے مشاورت اپنے برے دور سے گزر رہی ہے۔

یہ مضمون نگار کی ذاتی رائے ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN