اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام :مسلمانوں کی بستیاں اجاڑدیں ،سب کچھ جلادیا ،اب کہاں جائیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
آسام :مسلمانوں کی بستیاں اجاڑدیں ،سب کچھ جلادیا ،اب کہاں جائیں
208
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: دلیپ کمار شرما

آسام کے ضلع درنگ کے دھول پور گاؤں میں ریاستی حکومت کی بے دخلی مہم کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے بعد گاؤں میں سناٹا چھایا ہواہے ۔ پولیس انتظامیہ کے خوف سے گاؤں کے لوگ سوتا ندی کے کنارے ایلومینیم کی چادروں سے بنی عارضی چھت کے نیچے اپنے بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کے ساتھ ڈیرے ڈالے ہوئےہیں۔ سپہاجھار شہر سے اندر تقریباً 14 کلومیٹر پر پڑنے والی نو اور سوتا ندی کے درمیان علاقے میں 3نمبر دھول پور گاؤں میں داخل ہوتےہی توڑے اور جلائے گئے سیکڑوں گھر نظر آتے ہیں ۔

کچھ لوگ بچا سامان ندی کےراستے دوسری جگہ لے جارہےہیں ، لیکن زیادہ تر بے گھر ہوئے لوگ کھلے آسمان کے نیچے کھیتوں میں اپنے بچوں اور بزرگوں کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ درنگ کی سپہا جھار کے ماتحت 77 ہزار بیگھہ سرکاری زمین پر لوگوں کا قبضہ ہے ، لیکن گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ قریب 40-50برسوں سے اس چار علاقے (ندی کنارے) میں آباد ہیں ۔ 23 ستمبر کو تجاوزات ہٹاؤ مہم کے دوران پولیس انتظامیہ اور مقامی لوگوں میں تشدد ہوگیا تھا ۔

سوتا ندی کے کنارے گاؤں میں جھونپڑیوں سے رونے کی آواز آرہی تھی۔یہاں پولیس گولی سے مرنے والے معین الحق (28) کا پریوار رہتا ہے ۔ ایک کیمرہ مین کے معین الحق پر کودنے کی ویڈیو کافی بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی۔ معین الحق کی ماں مومنہ بیگم روتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے اپنا بیٹا چاہئے۔ میرے بیٹے کے ساتھ بہت برا کیا ۔ 3 نمبر گاؤں کی 38 سالہ میسران بیگم کہتی ہیں کہ گزشتہ رات ہم بچوںکو لے کر کھیت میں سوئےتھے ۔ مجھے معلوم نہیں ، اب آگے کیا کروں گی۔ ہم ووٹ دیتے ہیں ۔ ہم سب کا نام این آر سی میں ہے۔ اب ہمارے سارے کاغذات جلا دئے گئے ہیں۔

دھول پور گاؤں میں جلے ہوئے مکانات میں کچھ خواتین اپنے تباہ شدہ گھروں کے باہر گھر کا بچا سامان تلاش کررہی تھیں ۔ دوسری طرف گاؤں کے دورے پر آئے آسام پردیش کانگریس کے صدر بھوپین بورا کا کہنا ہے کہ بے قصوروں کا قتل کرنے کے لیے ہم ریاستی سرکار کو لائسنس نہیں دے سکتے ۔ آسام کے وزیر اعلیٰ خوف کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔

وہیں وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے کہا کہ ہم سرکاری اراضی پر قبضے میں نرمی نہیں دے سکتے۔ کل کو کوئی کاماکھیا مندر پر قبضہ کر لے گا ، پھر میں کچھ نہیں کر سکوں گا ، یہ ماننے والی بات نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ سرما نے چار علاقے کی سرکاری اراضی سے قبضے ہٹانے کے لیے پروجیکٹ گوروکھوٹی شروع کیا ہے۔

گرامین کا الزام ہے کہ 3 مساجد اور ایک مدرسہ کو بھی مسمار کردیا گیا ۔ دو نمبر دھول پور گاؤں کے عمر علی کہتے ہیں کہ ہمارے گھر کے پاس توڑی گئی مساجد میں نماز ادا کی جاتی تھی۔ دو نمبر گاؤں کے ہی محمد طیب کہتے ہیں کہ اس سرکاری زمین پر لوگ 60-70سال سے آباد ہیں ۔ سرکار نے اتنے دنوںتک کچھ نہیں کیا۔ اگر سرکار چاہے گی تو ہم زمین چھوڑنے کو تیار ہیں ۔ ہم آسام کےہی ہیں۔ سرکارہماری شہریت کے دستاویزات جانچ کرلے ۔

(بشکریہ: دینک بھاسکر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN