آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کے ممبر اسمبلی جنہیں پہلگام حملے پر اپنے تبصرے کے لیے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا، کو بدھ کے روز قومی سلامتی ایکٹ (NSA) کی دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، اسی دن عدالت میں انہیں ضمانت دی گئی تھی، پولیس نے جمعرات کو تصدیق کی۔امین الاسلام، جو ناگون ضلع کے ڈھنگ حلقہ سے اے آئی یو ڈی ایف کی نمائندگی کرتےہیں ، کو پہلگام حملے کے دو دن بعد 24 اپریل کو ریاست میں پنچایتی انتخابات کے لیے ایک انتخابی ریلی میں ان کے تبصروں کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔
‘ہندوستان ٹائمس’ کے مطابق اسلام کو بدھ کے روز عدالت نے ضمانت دے دی تھی، لیکن پھر NSA کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا کیونکہ یہ محسوس کیا گیا تھا کہ ان کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے، ان کی رہائی سے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں،” سوپنیل ڈیکا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)، ناگون نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کو ناگون کے ضلع مجسٹریٹ نریندر کمار شاہ کے حکم کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، جس میں پولیس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قانون ساز "ریاست کے امن عامہ اور سلامتی کے لیے متعصبانہ” سرگرمیوں میں ملوث رہےہیںاسلام کو NSA کی دفعہ 3(2) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ڈیکا نے کہا "ایم ایل اے اس وقت ناگون سنٹرل جیل میں بند ہیں ۔ این ایس اے کی دفعات کے تحت، قید کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لیا جاتا ہے، اور ملزم کو ایک سال کی مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے،”