نئی دہلی:(ایجنسی)
دہلی ہریانہ کے سنگھو بارڈرکسان گزشتہ کئی ماہ سے مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران سنگھو بارڈر پر ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ کسانوں کے پلیٹ فارم کے قریب ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کے بعد ، ایک ہاتھ کاٹ دیا گیا اور لاش کو بیریکیڈ سے لٹکا دیا گیا، جبکہ یہ واقعہ جمعرات کی رات کو پیش آیا۔ یہی نہیں نوجوان کی لاش 100 میٹر تک گھسیٹی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جب مشتعل افراد نے نوجوان کی لاش کو جمعہ کی صبح منچ کے قریب لٹکا ہوا دیکھا تو وہاں ہلچل مچ گئی۔
یہی نہیں نوجوان کے جسم پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کے نشانات ہیں۔ اس بیچ مشتعل افراد کا ایک ہجوم صبح سے جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے ۔ وہیں ساتھ ہی مشتعل ہجوم کنڈلی تھانہ پولیس کو بھی موقع پر آنے کی اجازت نہیں دی ۔ اس وقت کسان جم کر ہنگامہ آرائی کی، حالانکہ کچھ لوگ اس واقعہ کا الزام نہنگوں پر لگا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوجوان پر گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا الزام ہے۔
معلومات کے مطابق اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب لاش سنگھو سرحد پر کسان مورچہ کے منچ کے قریب پائی گئی۔ لاش کا ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے ، پھر تیز دھار ہتھیار سے گردن پر حملے کے نشانات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی،اس واقعہ کی اطلاع کے بعد، کنڈلی پولیس اسٹیشن انچارج روی کمار سخت کوششوں کے بعد موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاش کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔









