اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’بیٹے کے پورے جسم پر زخم تھے اچھا تھا پولیس گولی ماردیتی ‘بوڑھے باپ کادرد

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
’بیٹے کے پورے جسم پر زخم تھے اچھا تھا پولیس گولی ماردیتی ‘بوڑھے باپ کادرد

مقتول ضیاء الدین خان کی بیوہ اور بچے

71
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: سنتوش کمار

حراست میں ہونے والی اموات میں انصاف ملنا بہت مشکل ہوتاہے، حراستی موت کے کیس برسوں چلتے رہتے ہیں۔ اس وقت NHRC کے پاس حراستی موت کے 3,984 مقدمات زیر التوا ہیں۔ ان میں سے ایک اعظم گڑھ کے 38 سالہ ضیاء الدین خان کی امبیڈکر نگر میں دوران حراست موت کا معاملہ ہے۔ جہاں گزشتہ 10 ماہ سے ملزم پولیس اہلکار بھی گرفتار نہیں ہو سکے۔ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اس معاملے سے متعلق رٹ پرٹیشن یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ یہ معاملہ NHRC میں زیر التوا ہے، اس لیے ہائی کورٹ میں آنا جلد بازی ہے۔ این ایچ آر سی کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کا انتظار ہے، جب کہ ضلع انتظامیہ پر جوڈیشیل مجسٹریٹ کے بجائے ایس ڈی ایم سے تحقیقات کر کے معاملے کو دبانے اور این ایچ آر سی کی ہدایات کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔

دراصل 25 مارچ 2021 کو اعظم گڑھ کے رہنے والے 38 سالہ ضیاء الدین کو امبیڈکر نگر کی SWAT ٹیم نے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا تھا۔ الزام ہے کہ پولیس نے ضیاء الدین کو اعظم گڑھ سے اکبر پور غیر قانونی طور پر لے جا کر اس قدر مارا پیٹا کہ حراست میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ SWAT کے انچارج دیویندر پال سنگھ سمیت 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل اور اغوا کا مقدمہ درج ہوئے تقریباً 10 ماہ گزر چکے ہیں لیکن آج تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ کارروائی کے نام پر صرف ان پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ لیکن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تمام پولیس اہلکار روزانہ ایس پی آفس میں بے فکری سے گھومتے نظر آتے ہیں۔

پولیس نے ضیاء الدین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا

مقتول ضیاء الدین کے بھائی شہاب الدین خان کے مطابق، ’24 مارچ 2021 کو ضیاء الدین یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ رشتہ دارکے جارہے ہیں، لیکن جب اگلے دن فون کیا گیا تو اس کا پتہ نہیں چل سکا۔‘ 25-26 مارچ کی رات میری بھابھی کے موبائل پر فون آیا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہیں؟ ہم بہت پریشان ہوگئے، جب ہم نے ٹرکالر سے نمبر چیک کیا۔تووہ یہ دیویندر پال سنگھ کے نام پر تھا۔پھر پوائی پولیس اسٹیشن (اعظم گڑھ) سے ہمارے جاننے والے دو لوگوںکے پاس فون آیا کہ ضیاء الدین کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔لیکن تھانے سے بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہے۔؟ اسے ڈھونڈنا شروع کیا، ہمیں کچھ پتہ نہیں چلا، ہم جیت پور تھانے (امبیڈکر نگر) بھی گئے لیکن وہاں سے بھی کچھ معلوم ہوسکا، تو ہم نے ایم ایل اے سبھاش رائے سے اس نمبر پر کال کیا، تو دیویندر پال سنگھ نے بتایا کہ ان کی موت ہوگئی ہے اور ان کی لاش امبیڈکر نگر صدر اسپتال میں رکھی گئی ہے۔

شہاب الدین نے مزید بتایا کہ ہم نے تحریر دی اور مردہ خانے میں لے گئے اور ویڈیو گرافی کے ذریعے پوسٹ مارٹم کروایا، پولیس انتظامیہ ایف آئی آر درج کرنے کو بھی تیار نہیں تھی، لیکن مقامی لوگوں کی مدد سے ہم نے ان پر دباؤ ڈالا، اس کے بعد وہ قتل اور اغوا کی دفعات میں کیس درج کیا۔ وہ لوگ پوسٹ مارٹم کے دوران ویڈیو گرافی کرنے کو تیار نہیں تھے، اس لیے ہم نے ڈی ایم کو خط لکھا کہ ہمیں ویڈیو گرافی کے ساتھ پوسٹ مارٹم رپورٹ چاہیے۔ ڈی ایم نے سی ایم او کو حکم دیا، پھر ویڈیو گرافی ہوئی، ہمیں شک تھا کہ اگر انتظامیہ اس میں ملوث ہے تو وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اور اب تک کوئی تعاون نہیں ہوا، ایف آئی آر کے بعد ابھی تک کوئی خاص کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ SWAT ٹیم انچارج اور دیگر ملزمان صلح کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم لوگوں نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے۔

دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس معاملے کو دبانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے آج تک متوفی ضیاء الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پبلک نہیں کی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے بھی ضیاء الدین کی موت کے معاملے میں ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے اسے بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ پولیس نے ابھی تک چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی ہے۔

مقتول ضیاء الدین کے والد علاؤالدین خان نے کہاکہ مجھ کو تکلیف یہ ہے کہ اگر میںایک بار اسے گولی مار دیے ہوتے تو برداشت کرلیتا میں، اس کو اتنے تشدد سے مارا گیا کہ پورے جسم پر زخموں کا کوئی گنتی نہیں تھیکہ کتنے زخم ہیں؟ وجہ معلوم ہونی چاہیے کہ میرے بچے کا کیا قصور ہے، کیا غلطی ہے؟ ہمارے پوائی تھانے میں اس کا ریکارڈ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ اس بڑھاپے میں میری مالی حالت ٹھیک نہیں، میرا چھوٹا بچہ چلا گیا جو لکڑی کا کاروبار کرتا تھا اور اپنے بچوں کے لیے 100-50 روپے کماتا تھا، لیکن آج ان بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ مجھے حکومت سے امید ہے کہ میں جلد از جلد انصاف اور انصاف چاہتا ہوں۔ بڑے بڑے قاتل قتل کرنے کے بعد باہر دندناتے پھرتے ہیں، میرا بچہ بے گناہ تھا، مارا گیا، کیوں مارا گیا؟ آج تک کسی کو وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ مجھے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا کیونکہ سب سے بڑا انصاف کرنے والاتو اوپر ہے لیکن یہاں انسانوں کو بھی انصاف کرنا چاہیے، بوڑھے باپ اور بچوں کی حالت دیکھ کر مجرموں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

ایس ڈی ایم کی جانچ رپورٹ میں پولیس اہلکار قصوروار نہیں پائے گئے: ایس پی

اس واقعے کے فوراً بعد 26 مارچ 2021 کو امبیڈکر نگر کے ایس پی آلوک پریہ درشی نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس ڈکیتی کے ایک معاملے میں بدمعاش کی تلاش کر رہی تھی۔ مخبر سے اطلاع ملی کہ ضیاء الدین اس بدمعاش کے بارے میں جانتا ہے اور معلومات دے سکتا ہے۔ اسی لیے امبیڈکر نگر کی SWAT ٹیم نے اسے پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا۔ پوچھ گچھ کے دوران ضیاء الدین نے خرابی صحت کی شکایت کی۔ اسے فوری طور پر طبی علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا، دوپہر 1:12 بجے داخل کیا گیا اور 1:45 بجے اس کی موت ہوگئی۔ ایس پی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ضیاء الدین کو سانس لینے میں تکلیف تھی اور سینے میں درد تھا۔

امبیڈکر نگر کے ایس پی آلوک پریہ درشی کے مطابق مجسٹریل جانچ میں اس قتل کے لیے کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ واضح ہے، اس لیے متوفی کا ویسرا جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی نے متاثرہ خاندان کے تمام الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔

ضیاء الدین کیس میں ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے والی وکیل اشما عزت نے رٹ پٹیشن کے خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ اگر این ایچ آر سی میں کوئی مقدمہ چل رہا ہے۔ ہائی کورٹ اس پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔فیصلہ نہیں دے سکتا اور نہ ہی معاملے کو تیز کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے۔ لیکن حراستی موت کے معاملے میں ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کا رویہ یہ ہے کہ وہ اس احساس کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ حراستی موت کے بعد ان کے رشتہ دار کس تکلیف سے گزر رہے ہیں، اسی لیے انہوں نے رٹ کو خارج کر دیا۔ ورنہ کم از کم ہدایات تو دی جا سکتی تھیں۔ لوگ ہمارے ہی معاشرے سے جا کر جج بنتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اوپر سے آئے ہیں۔ پولیس ہو یا عدلیہ، وہ حساس نہیں کیونکہ وہ زمین پر نہیں جاتے، اس لیے وہ اس درد کو محسوس نہیں کر پاتے۔

(بشکریہ: دی کوئنٹ ہندی)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN