راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوؤں کو صرف روایتی لباس پہننا چاہیے، انگریزی میں بات نہیں کرنی چاہیے اور صرف مقامی طور پر علاقوں کا سفر کرنا چاہیے چاہیے۔ وہ 6 فروری کو کیرالہ کے پٹھانمتھیٹا ضلع کے چیروکولپوزا میں ہندو مذہبی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
‘دی پرنٹ‘ کے مطابق، آر ایس ایس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہندو خاندانوں کو ہفتے میں ایک بار ملاقات کرنی چاہیے تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ آیا ان کا موجودہ طرز زندگی ایسی سوچ کے مطابق ہے۔ "ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کیا ہم جو زبان بولتے ہیں، وہ جگہیں جہاں ہم سفر کرتے ہیں، اور ہمارے کپڑے روایت کے مطابق ہیں۔ ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں جگہوں کا سفر کرنا چاہئے اور اپنے اپنے بھائیوں سے ملنا چاہئے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں انگریزی میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنا مقامی کھانا کھانا چاہیے۔ تقریبات میں شرکت کے دوران، ہمیں اپنے روایتی لباس پہننے چاہئیں، مغربی لباس نہیں،‘‘ ۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوؤں کو اپنی بقا اور مضبوطی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ لیکن مضبوطی کے اپنے خوف ہیں۔ طاقت، اس کا استعمال کرنے کا طریقہ اہم ہے۔ اسے کسی اور کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے،”
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھاگوت نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر میں تنازعات کی وجہ مذہب ہے کیونکہ بہت سے لوگ اپنے اپنے عقائد کی بالادستی میں یقین رکھتے ہیں، لیکن یہ کہ ہندو مذہب مختلف ہے کیونکہ یہ سناتن دھرم کی پیروی کرتا ہے۔(The news minuteکے ان پٹ کے ساتھ)