مظفر پور :
بہار کے مظفرپور میں جے ڈی یو لیڈر کی بربریت سامنے آئی ہے۔ اورائی تھانہ پولیس نے جے ڈی یو لیڈر محمد غضنفر کو مار پیٹ کے معاملہ میں گرفتار کیاہے ۔ جےڈی یو لیڈر نے تین لوگوں کی بے رحمی سے پٹائی کی ہے ، ساتھ ہی دو لوگوں کے ناخن تک اکھاڑنے کاالزام ہے ۔
آن لائن ہندی پورٹل ’آج تک ‘کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی یو لیڈر غضنفر حسن نے اپنے بزنس پارٹنر وکاس تیواری اور ان کے ڈرائیور کی بے رحمی سے پٹائی کرکے ناخن تک اکھاڑ دئے ہے۔ پولیس نے جے ڈی یو لیڈر غضنفر حسن کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے ۔

ڈی ایس پی ایسٹ منوج پانڈے نے بتایا کہ کافی بے رحمی سے پٹائی کی گئی ہے ، اس معاملے کاایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ۔ تمام متاثرین بری طرح زخمی ہے۔ اہم ملزم محمد غضنفر حسن اور دلیپ ساہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار جے ڈی یو لیڈر محمد غضنفر حسن سیتامڑھی اسمبلی حلقہ انچارج ہے اور اورائی میں ایک نجی نرسنگ ہوم اپنے پارٹنر کے ساتھ چلاتا ہے ۔ اسی کے تنازع میں یہ واقعہ پیش آیا۔

گرفتار جے ڈی یو رہنما غنضفر نے بتایاکہ وہ جے ڈی یو کا لیڈر ہے اور جن لوگوں سے مارپیٹ ہوئی ہے وہ مجرم ہیں۔ جبکہ مار پیٹ میں زخمی وکاس اس کا بزنس پارٹنر ہے، جے ڈی یو لیڈر کی گرفتار پر آر ایل ڈی ایم ایل اے منا یادو کاکہنا ہے کہ نتیش کمار مجرموں کو پناہ دیتے ہیں ۔










