اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بہار : ڈپٹی سی ایم کے سالے،بہو اور رشتہ داروں کو ملے 53 کروڑ کے 36 ٹھیکے، دیگر لیڈروں کی بھی چاندی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بہار : ڈپٹی سی ایم کے سالے،بہو اور رشتہ داروں کو ملے 53 کروڑ کے 36 ٹھیکے، دیگر لیڈروں کی بھی چاندی
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ : (ایجنسی)

پانچ سال پہلے بہار میں نتیش کمار حکومت نے سب کو پینے کا پانی دستیاب کرانے کے لیے ‘’ہر گھر نل کا جل‘ اسکیم شروع کی تھی۔ کئی معنوں میں اسے کامیاب بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ اس اسکیم نے اپنے ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا ہے اور ریاست کے 1.08 لاکھ پنچایت وارڈوں کو نل کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

لیکن زمینی حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے۔ انڈین ایکسپریس نے چار ماہ تک اس اسکیم کی چھان بین کی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ سیاستدانوں نے اس کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیجسلیچر پارٹی لیڈر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کے پریوار کو اس اسکیم کا سب سےزیادہ فائدہ ملا ہے۔ اس سکیم کے تحت 53 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبے ان کے پریوار کے افراد کو الاٹ کیے گئے ہیں۔

پروجیکٹ کو پانے والوں میں تارکشور پرساد کی بہو پوجا کماری اور ان کی بیوی کے بھائی پردیپ کمار بھگت کی ملکیت والی دو کمپنیاںبھی شامل ہیں۔ پرساد کے قریبی ساتھیوں پرشانت چندر جیسوال ، للت کشور پرساد اور سنتوش کمار کی کمپنیوں کو بھی اس اسکیم سے متعلق پروجیکٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کٹیہار میں بھوادا پنچایت کے تمام 13 وارڈوں میں پوجا کماری اور پردیپ کمار بھگت کی کمپنی کو ٹھیکے دیئے گئے ۔

کام کے الاٹمنٹ کے حوالے سے حقائق پر ’دی انڈین ایکسپریس‘ نے بہار کے 20 اضلاع میں متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور ان کا ریکارڈ رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی) اور بہار کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کے ریکارڈ سے ملایا۔ یہی نہیں انڈین ایکسپریس نے ان پروجیکٹ سائٹس کا بھی دورہ کیا جہاں سیاسی تعلقات کی بنیاد پر ٹھیکے دیئے گئے۔ اس میں کام کرنے والے کئی ٹھیکیداروں اور اس اسکیم کے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کی گئی۔

الاٹمنٹ کے حوالے سے جمع کی گئی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2019-20 میں پی ایچ ای ڈی کے ذریعہ ضلع کٹیہار کی کم از کم نو پنچایتوں کے کئی وارڈز میں پینے کے پانی کے 36 منصوبے مختص کیے گئے تھے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے ڈپٹی سی ایم پرساد بھی چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اس میں بھوادا پنچایت کے تمام 13 وارڈوں میں پروجیکٹ کا کام پوجا کماری اور بھگت کی کمپنی کو دیا گیا۔ کٹیہار میں اس اسکیم پر کام کرنے والے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پوجا کماری کو اس علاقے میں کام کرنے کا کوئی سابقہ ​​تجربہ نہیں ہے۔

وہیں جب ان الاٹمنٹ کے حوالے سے انڈین ایکسپریس نےڈپٹی چیف منسٹر تارکشور پرساد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ دینے میں نجی اور سیاسی تعلقات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکیم کے کاموں کی تقسیم کے دوران کٹیہار سے ایم ایل اے تھے اور نومبر 2020 میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ بنے۔

تاہم ، پرساد نے اعتراف کیا کہ ان کی بہو اور ان کے سالے پردیپ کمار کو چار وارڈز کا ٹھیکہ ملا ہے، لیکن اس کا دیگر دو کمپنیوں سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ اس اسکیم کے تحت کسے اور کتنی لاگت میں ٹھیکوں کا الاٹمنٹ ہوا

۔

پوجا کماری ، بہو ، نائب وزیر اعلیٰ ، بہار
پروجیکٹ – 4 وارڈز
بھوادا پنچایت ، کٹیہار
پی ایچ ای ڈی کی طرف سے الاٹ کیا گیا
لاگت- 1.6 کروڑ روپے

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پوجا کماری کو پی ایچ ای ڈی کے ذریعہ بھوادا پنچایت ، کٹیہار کے 4 وارڈز میں ٹھیکے دیئے گئے۔ ان کی لاگت 1.6 کروڑ ہے۔ معلوم ہے کہ بھوادا پنچایت کٹیہار سے بمشکل 10 کلومیٹر دور ہے۔ پوجا کماری کو الاٹ کیے گئے کام کی لاگت 1.6 کروڑ روپے ہے۔ اس میں یہ منصوبہ جون 2016 سے جون 2021 تک کٹیہار میں مکمل ہوچکا ہے اور اس کی تقریباً 63 فیصد ادائیگی پوجا کماری کو جاری کردی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس نے ان چار وارڈز کا دورہ کیا اور پایا کہ بہت سے مستحقین کام سے خوش ہیں ، لیکن کچھ ادھورے کام کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔ وارڈ نمبر 4 میں پانی کے ٹینک کے آپریٹر سنجے منڈل نے بتایا کہ اس وارڈ میں 150 نلیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ہم اس سے متعلق تمام رپورٹنگ پردیپ کمار بھگت کو دیتے ہیں ، جو ڈپٹی سی ایم پرساد کی بیوی کے بھائی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN