اردو
हिन्दी
مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک و بیرونِ ملک مقیم بہاریوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا مطالبہ،الیکشن کمیشن کو میمورینڈم

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Bihar diaspora demands e-voting rights
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 27 اکتوبر:بہار واسی آرگنائزیشن، دہلی کے ایک وفد نے آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر، اشوک روڈ، نئی دہلی میں جا کر چیف الیکشن کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں بہار سے باہر رہنے والے ووٹروں کے لیے ای ووٹنگ نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وفد میں قاری اسجد زبیر قاسمی(صدر بہار واسی آرگنائزیشن)، مولانا عبدالسبحان قاسمی ،مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی، مولانا قاف اشرف قاسمی (جنرل سکریٹری) اور مفتی کلیم قاسمی شامل تھے۔
وفد نے کہا کہ 6 اور 11 نومبر 2025 کو ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں ریاست کے باہر رہنے والے لاکھوں بہاری اپنے آبائی علاقوں میں جا کر ووٹ دینے سے قاصر ہیں۔ وہ روزگار، تعلیم، کاروبار، علاج معالجہ اور دیگر ضروریات کے سبب مختلف ریاستوں اور بیرونِ ملک رہائش پذیر ہیں۔ ایسی صورت میں ای ووٹنگ کی سہولت ان کے لیے اپنے موجودہ مقام سے ہی اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔


وفد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن خود بھی وقتاً فوقتاً ای ووٹنگ نظام کے نفاذ کی سمت میں پیش رفت کا اعلان کرتا رہا ہے۔ چونکہ بہار ریاست میں اس ٹیکنالوجی کا تجرباتی طور پر کامیاب استعمال کیا جا چکا ہے، لہٰذا آئندہ اسمبلی انتخابات میں اسے وسیع پیمانے پر نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ تمام اہل ووٹر، چاہے وہ جہاں بھی ہوں، ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ای ووٹنگ نظام کے نفاذ سے ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوگا، جمہوری شرکت مضبوط ہوگی اور بہار کے عوام کی حقیقی رائے انتخابی نتائج میں بہتر طور پر جھلک سکے گی۔تنظیم بہار واسی آرگنائزیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس عوامی مفاد کے مطالبے کی حمایت کریں اور ملک و بیرونِ ملک مقیم بہاریوں کو جمہوری عمل میں شریک کرنے کے لیے ای ووٹنگ سہولت کے نفاذ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
*ووٹر فہرست سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں پر وضاحت کا مطالبہ*
وفد نے اپنے میمورنڈم میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ حالیہ دنوں میں کچھ افراد یہ غلط افواہ پھیلا رہے ہیں کہ “جو ووٹر ووٹنگ نہیں کریں گے ان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیے جائیں گے۔”یہ افواہ عوام میں بے چینی اور خوف پیدا کر رہی ہے۔ چنانچہ تنظیم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر سرکاری وضاحتی بیان جاری کرے اور عوامی آگاہی مہم چلائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ —صرف ووٹ نہ دینے کی بنیاد پر کسی ووٹر کا نام فہرستِ رائے دہندگان سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ووٹر لسٹ میں کوئی بھی تبدیلی صرف قانونی طریقہ کار کے مطابق ہی ممکن ہے۔

ٹیگ: Bihar politicsBihari DiasporaE-VotingElection Commissionnews today

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News
خبریں

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

14 مارچ
Sambhal Worshippers Restriction News
خبریں

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

14 مارچ
Sonam Wangchuk Detention News
خبریں

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

14 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

Middle East War Updates News

سعودی عرب میں پانچ امریکی طیارے تباہ کردیے گئے، عراق میں سفارت خانہ پر حملہ، تل ابیب دھماکوں سے تھرا اٹھا

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026
Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

مارچ 14, 2026
Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

مارچ 14, 2026
Middle East War Updates News

سعودی عرب میں پانچ امریکی طیارے تباہ کردیے گئے، عراق میں سفارت خانہ پر حملہ، تل ابیب دھماکوں سے تھرا اٹھا

مارچ 14, 2026

حالیہ خبریں

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026
Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

مارچ 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN