پٹنہ ؍ مدھوبنی(ایجنسی)
بہار کے مدھوبنی ضلع کا بینی پٹی تھانہ علاقہ ایک بار پھر قتل کے واقعے سے صدمے میں ہے۔ یہاں 25 سالہ نوجوان کی آدھی جلی ہوئی لاش سڑک کے کنارے بوری میں بند پائی گئی جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ مرنے والے کی شناخت بینی پٹی بازار کے رہنے والے وردھ ناتھ جھا عرف اویناش کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وردھ ناتھ جھا آر ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے صحافت بھی کرتے تھے۔ اہل خانہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق 9 نومبر کی رات سے وردھ ناتھ جھا گھر واپس نہیں آیا تھا۔
کافی تلاش کے بعد پریشان اہل خانہ نے 11 نومبر کو بینی پٹی پولیس اسٹیشن میں وردھ ناتھ جھا کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی، جس کے بعد بینی پٹی پولیس لاپتہ نوجوان کی تلاش کر رہی تھی۔ ادھر بینی پٹی تھانہ کے اُڑن گاؤں میں اسٹیٹ ہائی وے نمبر 52 کے پاس سڑک کنارے جھاڑیوں میں 25 سالہ نوجوان کی آدھ جلی لاش برآمد ہوئی۔ بتایا جا رہا ہےکہ نوجوان کی لاش بورے میں باندھ کر پھینکا ہوا تھا۔ جس کی شناخت وردھ ناتھ جھا عرف اویناش کےطور پر ہوئی ہے ۔
فی الحال، بینی پٹی پولس نئے سرے کیس درج کرکے پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ذرائع سےملی جانکاری کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چار دن پہلے ہی وردتھ ناتھ کی موت ہونے کے بات سامنے آئی ہے۔ بینی پٹی تھانہ انچارج اروند کمار کا کہنا ہےکہ اس کیس میں پولیس کی ٹیم کئی پہلوؤںپر تفتیش کررہی ہے ۔ امید ہے کہ جلد ہی معاملے کا انکشاف ہو جائےگا۔ متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے :’ وردھ ناتھ جھا آر ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کرتا تھا اور اس سلسلے میں اس نے بیٹی پٹی میں غیر قانونی طریقے سے چلنےوالے کچھ پرائیویٹ نرسنگ ہومز کے خلاف اس نے کچھ اہم جانکاری جمع کی تھی اورانتظامیہ سے اس معاملے میں کارروائی کی مانگ کی تھی،جس کی وجہ سے سازشاً اس کا قتل کر دیا گیا ہے ۔
نوجوان بیٹے کے قتل کی وجہ سے خاندان میں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ وردھ ناتھ جھا آر ٹی آئی کارکن کے ساتھ بینی پٹی میں اپنا جانچ گھر چلاتا تھا۔ نوجوان بیٹے کے بہیمانہ قتل کے بعد اہل خانہ کا برا حال ہے۔ خاندان میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ ساتھ ہی پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔









