ممبئی : (ایجنسی)
مہاراشٹر کے امراوتی میں تشدد معاملے میں مہاراشٹر پولیس نے سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی لیڈر انل بونڈے کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے مہاراشٹر تشدد معاملے میں ایک ویڈیو جاری کرکے ہندو تنظیموں کے لوگوں کو جمع کیا تھا، جس کے بعد اقلیتی طبقے پر ظلم وتشدد کیا گیا تھا۔









