اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی لیڈر نے پارلیمنٹ میں اٹھائے عبادت گاہ ایکٹ،1991ختم کرنے کی مانگ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بی جے پی لیڈر نے پارلیمنٹ میں اٹھائے عبادت گاہ ایکٹ،1991ختم کرنے کی مانگ
84
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں مرکزی حکومت کے عبادت گاہ ایکٹ 1991 کو غیر منطقی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے، بی جے پی کے ہرناتھ سنگھ یادو نے کہا کہ یہ قانون بھگوان رام اور بھگوان کرشن کے درمیان تفریق پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عبادت گاہوں کے قانون 1991 میں ’من مانی اور غیر آئینی‘ دفعات کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ 15 اگست 1947 کی عبادت گاہوں کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ اس قانون میں ایودھیا میں شری رام جنم بھومی کو الگ رکھا گیا ہے۔ یہ دفعات نہ صرف آئین میں درج مساوات اور زندگی کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ سیکولرازم کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

انہوں نے اسے آئین کے تمہید اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ سری رام جنم بھومی کیس کو چھوڑ کر عدالتوں میں زیر التوا ایسے تمام معاملات کو ختم تصور کیا جائے گا۔ یادو نے کہا، ‘یہ حیرت کی بات ہے کہ اس قانون میں ایک ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری اس قانون کے خلاف عدالت نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کا واضح مطلب ہے کہ ‘غیر ملکی حملہ آوروں کے شری کرشن کی جائے پیدائش سمیت دیگر مقامات پر تلوار کی نوک پر زبردستی قبضے کو اس وقت کی حکومت نے قانونی شکل دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس غیر منطقی اور غیر آئینی قانون کے ذریعے ہندو، جین، سکھ اور بدھ مت کے ماننے والوں کو مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ قانون رام اور کرشن کے درمیان امتیاز پیدا کرتا ہے جبکہ دونوں بھگوان وشنو کے اوتار ہیں۔

یادو نے کہا کہ ‘مساوات اور ایک جیسی شرائط کے لیے دو قانون نہیں ہو سکتے اور کوئی بھی حکومت اپنے شہریوں کے لیے عدالتوں کے دروازے بند نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ ‘یہ قانون مکمل طور پر غیر منطقی اور غیر آئینی ہے۔ یہ ہندو، سکھ، جین اور بدھ مت کے لوگوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ ظلم ہے۔ اس قانون کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ شری رام جنم بھومی تنازع کے حل کے بعد اب متھرا میں شری کرشن جنم بھومی کا تنازع گرم ہونے لگا ہے اور اس حوالے سے متھرا کی عدالت میں کئی مقدمات درج ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN