اردو
हिन्दी
مئی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی ورکروں نے مسلم نوجوان کو پیٹا،جے شری رام کہلوایا،تھوک چٹوایا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ہیٹ کرا ئم
A A
0
ماب لنچنگ کی نئی لہر!راجستھان میں گئو رکشکوں نے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

(علامتی تصویر)

147
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رانچی ؍دھنباد:(ایجنسی)

 جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک نوجوان کو تھوک چاٹنے او رجے شری رام کے نعرے لگانے کے لیے مجبور کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مسلم نوجوان کو بھیڑلات گھونسوں سے مارتی پیٹتی نظر آرہی ہے جبکہ وہ ہاتھ جوڑکر ان سے رحم کی بھیک مانگ رہا ہوتا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس دوران وہاں موجود پولس انتظامیہ تماش بین بنی رہی کسی نے بھی بھیڑ کو سمجھانے یا مسلم شخص کو چھڑانے کی کوشش نہیں کی۔ اس واقعے کو انجام دینے کا بی جے پی کارکنوں پر الزام عائد کیاجارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعظم کی سیکورٹی چوک کے معاملے میں بی جے پی کارکنان احتجاج کررہے تھے اس دوران ایک مسلم نوجوان ادھر سے گزار جس سے ناراض بی جے پی والوں نے اسےمارا پیٹا ۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے معاملے کی تحقیقات اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا احکام صادر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھنباد ضلع میں گاندھی جی کے مجسمے کے پاس بی جے پی کارکنان احتجاج کررہے تھے، اس دوران مبینہ طور سے ایک مسلم نوجوان وہاں سے گزار اس پر الزام لگایاجارہا ہے کہ اس نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے جھارکھنڈ صدر دیپک پرکاش کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا جس سے بی جے پی کارکنان مشتعل ہوگئے ۔ اور اس مسلم نوجوان کی پٹائی کردی،کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرایا، تھوک چٹوایا بھدی گالیاں دیں اور اس نوجوان کو اس وقت تک مارتے رہے جب تک وہ جے شری رام اور بی جے پی زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے۔ پولس نے نوجوان کی شناخت کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں دی ہے لیکن ٹوئٹ میں اس کے مسلمان ہونے کا دعویٰ کیاجارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ مسلم شخص دھنباد کے واسع پور کے شمشیر نگر کا رہنے والا ہے، متاثرہ کے چھوٹے بھائی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کا رانچی کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائکیٹری میں علاج چل رہا ہے۔ بھائی نے کہاکہ ہم میں سے صرف تین ہی اپنے گھر میں رہتے ہیں میں اور میری ماں دونوں پرائیوٹ نوکری کرتے ہیں، جب میرا بھائی گھر سے نکلا تو ہم باہر تھے، واردات کے بعد وہ گھر لوٹ آیا اور اس کی طبیعت خراب ہے۔ متاثرہ کے بھائی نے کہاکہ ہم نے ابھی تک اپنے بھائی کے ساتھ غلط سلوک کرنے والوں کے خلاف کوئی شکایت درج کرانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ان لوگوں کو یہ نہیں کرناچاہئے تھا جو انہو ںنے کیا،گالی گلوج بھی کرتھے تھے تو انہیں زبردستی مذہبی نعرے لگانے اور سڑک پر تھوک چاٹنے کےلیے مجبور نہیں کرناچاہئے تھا وہ اسے پولس کو سونپ سکتے تھے۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اس ویڈیو کے لنک کو ری ٹوئٹ کیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے، انہو ںنے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے ساتھ ہی خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ جھارکھنڈ میں لوگ امن اور محبت سے رہتے ہیں، یہاں نفرت پھیلانے والوں کےلیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہیں دھنباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ راج کمار نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حالانکہ اس معاملے میں متاثرہ اور بی جے پی کارکنان کی طرف سے کوئی شکایت اب تک درج نہیں کرائی گئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy
ہیٹ کرا ئم

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

01 مارچ
Missing Persons Capital Alert
ہیٹ کرا ئم

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

06 فروری
Delhi Riots Charge Sheet
ہیٹ کرا ئم

دہلی فساد 2020:چھ سال بعد سی بی آئی چارج شیٹ، مگر قتل کا الزام غائب

06 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN