اردو
हिन्दी
مئی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی کی ہمدردی –  پسماندہ مسلمانوں سےہی کیوں عام مسلمان سے کیوں نہیں!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
بی جے پی کی ہمدردی –  پسماندہ مسلمانوں سےہی کیوں عام مسلمان سے کیوں نہیں!
183
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعودجاوید

مقتدرہ جماعت نے ٢٠٢٤ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کیا اپوزیشن نے بھی کی ؟ اپوزیشن تو اپنے وجود کو بچانے میں لگا ہے ! زیادہ تر اپوزیشن پرائیوٹ لمیٹڈ Pvt.Ltd کمپنیوں کی طرح موروثی جائیداد پر قابض ہیں اس لئے عام آدمی کے مسائل سے کہیں زیادہ انہیں اپنا سرمایہ محفوظ کرنے کی فکر ہے۔

شیوسینا کا ٹھاکرے پریوار کے ہاتھ سے نکلنا اس کے  وجود کا خاتمہ کا اعلان ہو سکتا ہے۔  شیو سینا کی صورتحال پر قیاس کرتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ کانگریس، سپا، بسپا، راجد ، جے ایم ایم وغیرہ  سب کا وجود خطرے میں ہے۔ اس لئے کہ ان سب میں آئیڈیالوجی سے کہیں زیادہ وراثت اہم ہے۔ غیر وارث اہلیت اور سینیئریٹی کے باوجود چوٹی کے عہدوں پر فائز نہیں ہو سکتا ! ان نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے لیڈروں؛  کانگریس میں گاندھی پریوار، اترپردیش میں ملایم سنگھ یادو پریوار اور بہار میں لالو پرساد یادو پریوار کے  ہونے اور نہ ہونے سے جب فرق ہی نہیں پڑتا،  جب یہ فعال اپوزیشن کا فریضہ منصبی ادا کرنے سے بیشتر اوقات قاصر رہتے ہیں، جب ان کے خود کے معاملات انڈر اسکینر ہوں جب یہ خود سہمے ہوئے ہوں تو ان سے امید بھی نہیں کرنی چاہیے کہ وہ  عام آدمی کے مسائل پر زبان کھولیں گے بالخصوص پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے ان کے حق میں پارلیمنٹ و اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے اور/ یا سڑکوں پر مظاہرہ کریں گے۔‌

مسلمانوں نے بار بار انہیں اپنا سب کچھ سونپ کر دیکھ لیا اور سماجوادی کو یکمشت ووٹ کرنے کا واقعہ ابھی تازہ ہے۔اس کا صلہ کیا ملا ؟ یہی نا کہ مسلم ایشوز زبان پر لانے سے بھی گریز ! تو پھر کیوں نا بی جے پی کا لانچ کیا ہوا "پسماندہ مسلمانوں ” کو قریب کرنے کے نئے منصوبے کو ایک چانس دیا جائے۔‌ مسلمانوں نے بی جے پی کی مخالفت کرنے کی سپاری تو لی نہیں ہے۔ اگر یہ واقعی آزاد شہری ہیں تو نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے دام فریب سے باہر نکلیں۔ آزادانہ فیصلہ خود کریں۔ اعلان کریں کہ بی جے پی ہمارے لئے شجر ممنوعہ نہیں ہے۔ اب مزید ہمیں بی جے پی اور آر ایس ایس کا ڈر دیکھا کر ہمیں اپنے چھتر چھایا میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا ڈر کتنا حقیقی ہے اور آپ کا چھتر چھایا کتنا پائدار کہ الیکشن ختم ہوتے ہی آپ تمام سیکولر اپوزیشن پارٹیاں سمٹ کر اپنے اپنے خول میں ہو لئے۔

لیکن بی جے پی بھی سیدھے سیدھے مسلمانوں کو قریب کرنے کی بات سے گریز کیوں کر رہی ہے ؟ ویسے بھی "پسماندہ” کہنے سے ٧٤ فیصد مسلم شامل ہوں گے تو ٢٦ فیصد کو کیوں چھوڑ رہی ہے؟ شاید اس خدشہ کے تحت  کہ کہیں ایک مخصوص طبقہ ناراض نہ ہو جائے !  بالفاظ دیگر ” #اکثریت نوازی” !

یہی غلطی کانگریس اور دیگر نام نہاد سیکولر پارٹیاں کرتی رہیں وہ اپنی آییڈیالوجی پر کاربند رہ کر بلا تفریق مذہب اور ذات پات ، کام کرنے کی بجائے ” #اقلیت نوازی” (براءے نام ہی سہی) کرتی رہی ۔ ۔۔ کچھ تو پارٹی لیڈران نے ایسی تشہیر کی اور کچھ بی جے پی اور اس کی ہمنوا تنظیموں نے ” اقلیت نواز” کہہ کر بدنام کیا ۔‌

ذات برادری کی سیاست کا تجربہ کر کے دیکھ لیا گیا اسی طرح مذہب کی سیاست کا تجربہ کر کے دیکھا جا رہا ہے لیکن بالآخر "حقیقی سیکولر” سیاست ہی اس ملک عزیز کو راس آنے والی ہے۔ اس لئے بی جے پی کو چاہیے کہ ایک چانس لے ۔۔۔ نظریہ ہی نہیں بے لگام چھٹ بھیئے لیڈروں کو بھی کنٹرول کر کے ۔‌صرف پسماندہ مسلمانوں کو نہیں تمام مسلمانوں کو دعوت شرکت دے کر ، ان کے ذہنوں سے غلط فہمیوں کو دور کر کے ۔ اس لئے کہ آخری بار اتر پردیش میں ٹھوک بجا کر اکھلیش کی بھر پور تائید کر کے دیکھ لیا گیا اور اب مسلمانوں نے خوب اچھی طرح محسوس کر لیا ہے کہ نام نہاد سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو مجبور محض سمجھ رکھا ہے کہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ اب مسلمانوں کو چاہیے کہ ان سیکولر پارٹیوں کا یہ بھرم توڑ دیں اور اعلان کر دیں کہ اگر بی جے پی ہمیں احترام متبادل کے اصول کے تحت مدعو کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔بی جے پی کو بھی اب  ٨٠ اور ٢٠ کے کھیل سے اوپر اٹھ کر شمولی پارٹی کا عملی ثبوت پیش کرنا چاہیے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN