اردو
हिन्दी
جنوری 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممبران پارلیمنٹ وقف بل کو مسترد کردیں:بورڈ کی اپیل

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized
A A
0
103
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وقف ترمیمی بل منظور نہ ہونے دیں
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کی ممبران پارلیمنٹ سے اپیل

نئی دہلی، یکم اپریل؛ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں بشمول بی جے پی کی حلیف جماعتوں اور ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کی پرزور مخالفت کریں اور اس کی حمایت میں ہرگز ووٹ نہ دیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ملک کی تمام سیکولر پارٹیوں اور ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ جب کل پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش ہو تو نہ صرف اس کی پرزور مخالفت کریں بلکہ اس کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کرکے بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل نہ صرف تفریق اور ناانصافی پر مبنی ہے بلکہ دستور ھند کے بنیادی حقوق کی دفعات 14/25/ اور/26 سے راست متصادم بھی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بل کے ذریعہ وقف قانوں کو کمزور اور وقف املاک کو ہڑپنے نیز انہیں تباہ وبرباد کرنے کا راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔ اگر یہ ترمیمی بل منظورکرلیا گیا تو اوقافی املاک پر حکومتی و غیر حکومتی دعوؤں کی باڑھ آجائے گی اور کلکٹر و ڈی ایم کے ذریعہ انہیں ہتیانا آسان ہوجائے گا۔ بورڈ کے صدر نے اپنی اپیل میں آگے کہاکہ ان ترمیمات کے ذریعہ وقف بائی یوزر کا خاتمہ ، لا آف لمیٹیشن سے استثنی کا ختم کیا جانا، وقف بورڈ اور سینٹرل وقف کونسل میں غیر مسلم ممبران کی شمولیت اور وقف ٹریبونل کے اختیارات کا کم کیا جانا ایسی ترمیمات ہیں جو وقف املاک کو حاصل تحفظات کو ختم کردے گی۔ اسی طرح اس ایکٹ میں حکومت( مرکزی و ریاستی حکومت، میونسپل کارپوریشن اور سیمی آٹونامس باڈیز) کی شمولیت اور حکومتی دعوؤں کا نمٹارہ وقف ٹریبونل کے بجائے کلکٹر یا ڈی ایم کے ذریعہ کیا جانا ایسی ترمیم ہے جو وقف املاک پر حکومت کے ناجائز قبضوں کو جواز فراہم کردے گی۔ یہاں یہ بات بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ سب وہ تحفظات ہیں جو ملک میں دیگر مذاہب کی وقف املاک کو بھی حاصل ہیں۔ لہذا صرف مسلمانوں کی وقف املاک کو ٹارگیٹ کرنا تفریق و ناانصافی پر مبنی ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنی اپیل میں آگے کہا کہ ہمارا ملک ہندو مسلم بھائی چارے اور ایک دوسرے کے مذہب، رسوم و رواج اور تہواروں کے احترام کے حوالے سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی اس وقت ان عناصر نے ملک کی زمام کار اپنے ہاتھ میں لے لی ہے جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اس فضا کو تباہ کرکے ملک میں انارکی وانتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے آپ کی ذات سے اور آپ کی پارٹی سے پوری امید ہے کہ کل آپ بی جے پی کے اس فرقہ وارانہ ایجنڈے کو ناکام بنا دیں گے۔

ٹیگ: all india Muslim Personal Law BoardBoard appealsmaulana khalid saifullah rehmaniMPsmunicipal corporationNew Delhinews todayparliamentrejectsWaqf ActWaqf Bill

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

امریکی تھنک ٹینک نے کیوں کہا: 2026 میں ہندوپاک کے درمیان جنگ ہوگی؟ یہ ہیں وجوہات

31 دسمبر
Iran Israel War Warning
Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا، ہم پر ایک حملہ ہوسکتا ہے،جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، اسرائیل کا بھی جواب آیا

22 دسمبر
Uncategorized

ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان کا غزہ کے حالات پر میلانی ٹرمپ کے نام  خط،حساسیت کے مظاہرہ کی اپیل

23 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Evening News Brief

ایوننگ نیوز: اختصار کے ساتھ

دسمبر 28, 2025
Trump Iran Non-Military Targets

ٹرمپ کا ایران میں غیر فوجی اہداف نشانہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا کا دعویٰ

جنوری 11, 2026
پرواز رحمانی تحریکی صحافت

پرواز رحمانی: تحریکی صحافت کے علمبردار

جنوری 10, 2026
طالبان افغان سفارت خانہ دہلی

طالبان سفارت کار نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیں گے، کیا ہیں اشارے ؟

جنوری 10, 2026
Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

Dr Manzoor Alam Benefactor

‘محسن ملت’ ہیں ڈاکٹر منظورِ عالم

Assam Elections Survey BJP

آسام انتخابات: سروے میں بی جے پی کو کانگریس پر معمولی سبقت، خطرہ بڑھا، بدرالدین اجمل کہاں ہیں

Sambhal Violence Police FIR

سنبھل تشدد:پولیس افسر انوج چودھری سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالت نے FIR کا حکم کیو دیا؟

Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

جنوری 14, 2026
Dr Manzoor Alam Benefactor

‘محسن ملت’ ہیں ڈاکٹر منظورِ عالم

جنوری 14, 2026
Assam Elections Survey BJP

آسام انتخابات: سروے میں بی جے پی کو کانگریس پر معمولی سبقت، خطرہ بڑھا، بدرالدین اجمل کہاں ہیں

جنوری 14, 2026
Sambhal Violence Police FIR

سنبھل تشدد:پولیس افسر انوج چودھری سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالت نے FIR کا حکم کیو دیا؟

جنوری 14, 2026

حالیہ خبریں

Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

جنوری 14, 2026
Dr Manzoor Alam Benefactor

‘محسن ملت’ ہیں ڈاکٹر منظورِ عالم

جنوری 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN