اردو
हिन्दी
اکتوبر 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نامکمل،غیرتسلی بخش: بورڈ کو فیصلہ پسند نہیں آیا،آ ندولن اور زور شور سے چلانے کا اعلان

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بورڈ اجلاس دہلی
289
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی | 15 ستمبر:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے عبوری فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامکمل اور غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ اگرچہ عدالت عظمیٰ نے ترمیم کی چند دفعات پر حکمِ امتناعی جاری کیا ہے، لیکن مسلم کمیونٹی، مسلم پرسنل لا بورڈ اور انصاف پسند شہریوں کو توقع تھی کہ دستور ہند کی بنیادی دفعات سے متصادم تمام شقوں پر حکمِ امتناعی دیا جائے گا۔ ڈاکٹر الیاس نے کہا، “عدالت نے جزوی ریلیف تو دیا ہے، لیکن بڑے آئینی خدشات کو نظرانداز کردیا ہے، جس سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “کئی اہم دفعات جو بظاہر پوری برادری کی سمجھ کے خلاف اور مکمل طور پر من مانیاں ہیں، انہیں عبوری طور پر نہیں روکا گیا۔ حتمی فیصلہ آنا باقی ہے، لیکن حکومت کے متعصبانہ رویے کو دیکھتے ہوئے برادری کو خدشہ ہے کہ ان دفعات کا غلط استعمال کیا جائے گا۔”سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں درج ذیل نکات پر ریلیف دیا گیا ہے:

  1. املاک کے حقوق کا تحفظ:
    عدالت نے فیصلہ دیا کہ وقف جائیدادوں کو حتمی فیصلہ آنے تک نہ تو بے دخل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی سرکاری ریکارڈ میں کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے اس دفعہ پر حکم امتناعی جاری کیا جس میں وقف ملکیت کے ثبوت کے لیے سرکاری افسر کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ شہریوں کے املاک کے حقوق پر انتظامیہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔
  2. من مانے اختیارات کی روک تھام:
    عدالت نے ایکٹ کی دفعہ 3C کے نفاذ پر روک لگائی اور واضح کیا کہ کوئی سرکاری افسر یکطرفہ طور پر یہ طے نہیں کرسکتا کہ کون وقف قائم کرنے کا اہل ہے۔ اسی طرح اس proviso پر بھی حکم امتناعی جاری کیا گیا کہ تفتیش کے دوران کوئی جائیداد وقف نہیں مانی جائے گی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ جب تک وقف ٹریبونل مکمل فیصلہ نہ کرے، کسی وقف کو بے دخل یا اس کے ریکارڈ میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔
  3. اختیارات کی علیحدگی:
    عدالت نے کہا کہ اصولِ اختیارات کی علیحدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریونیو افسر کو جائیداد کے حقِ ملکیت کے تعین کا کام نہیں سونپا جا سکتا۔
  4. غیر مسلم اراکین کی شمولیت:
    مذہبی امور میں بیرونی مداخلت پر تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ہدایت دی کہ مرکزی وقف کونسل میں 22 میں سے زیادہ سے زیادہ 4 غیر مسلم اراکین ہوں گے، اور ریاستی وقف بورڈ میں 11 میں سے زیادہ سے زیادہ 3 غیر مسلم اراکین شامل کیے جا سکتے ہیں۔
  5. پانچ سال تک مسلم ہونے کی شرط:
    عدالت نے اس من مانی شرط پر روک لگا دی کہ وقف قائم کرنے والا شخص لازماً یہ ثابت کرے کہ وہ کم از کم پانچ سال سے اسلام پر عمل پیرا ہے۔ یہ حکم اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک حکومت اس حوالے سے قواعد مرتب نہیں کرتی۔تاہم بورڈ کا مؤقف ہے کہ یہ پورا ترمیمی ایکٹ وقف جائیدادوں کو کمزور کرنے اور قبضہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اس لیے بورڈ مطالبہ کرتا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کو مکمل طور پر واپس لیا جائے اور پرانا وقف ایکٹ بحال کیا جائے۔ عدالت کا پورے ایکٹ پر حکم امتناعی دینے سے انکار اس بات کا باعث ہے کہ متعدد نقصان دہ دفعات بدستور نافذ العمل ہیں، جیسے “وقف بائے یوزر” کی تنسیخ اور وقف نامہ کو لازمی قرار دینا، جو اسلامی قانون کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
    ڈاکٹر الیاس نے مزید اعلان کیا کہ بورڈ کی وقف بچاؤ مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔ اس مہم کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے، جس میں دھرنے، احتجاجی مظاہرے، وقف مارچ، یادداشتیں پیش کرنا، قیادت کی گرفتاریاں، گول میز اجلاس، بین المذاہب کانفرنسیں اور پریس کانفرنسیں شامل ہیں۔ یہ قومی سطح کے احتجاج 16 نومبر 2025 کو رام لیلا میدان، دہلی میں ایک ریلی پر منتج ہوں گے، جس میں پورے ملک سے عوام شریک ہوں گے۔
ٹیگ: Adalat ka faislaAndolan newsBoard Rejects Court VerdictBord ka ehtijajFaisla MustardIncomplete DecisionIndia court protestProtest AnnouncementPublic Protest IndiaUnsatisfactory Judgment

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN