اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پولیس والے میرے بیٹے کو زندہ لے گیے مردہ لوٹایا،الطاف کی ماں کا درد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پولیس والے میرے بیٹے کو زندہ لے گیے مردہ لوٹایا،الطاف کی ماں کا درد
91
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کاس گنج : (ایجنسی)

یوپی کے کاس گنج ضلع میں لڑکی کے اغوا کے ایک معاملہ میں 9 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلائے گئے نگلہ سید محلے کے 22 سالہ الطاف کی تھانہ میں موت کے معاملہ میں اس کے والد نے پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ بیٹے کا قتل ہوا ہے ، حالانکہ بیوی اور پریوار کے دیگر افراد کا الزام ہے کہ پولیس کے دباؤ میں والد نے اپنا بیان بدلا ہے ۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ اس نے پولیس لاک اپ کے باتھ روم میں اپنے جیکٹ کے ہڈ کی تار کا استعمال کرکے خود کا گلا گھونٹ لیا تھا۔

अल्ताफ की मां साफ साफ कह रही है कि उसके बेटे की हत्या की गई है .
मां का ये बयान पिता के बयान के बाद का है pic.twitter.com/AWXo7CrN9E

— Ajit Anjum (@ajitanjum) November 11, 2021

کاس گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ روہن پرمود بوترے کے مطابق معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس وقت پانچ پولیس اہلکاروں کو لاپروائی برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف نے تھانہ میں کالی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اس نے ہڈ (جیکٹ کی) کی ڈوری سے اپنا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جسے اس نے بیت الخلا کے نل سے باندھ دیا۔ جب وہ کچھ دیر تک واپس نہ آیا تو پولیس اہلکاروں نے اندر جا کر اسے بے ہوش پایا۔ اسے اشوک نگر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں کچھ دیر بعد اس کی موت ہو گئی۔

دوسری جانب الطاف کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اس کے والد نے بھی اس پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے والد نے کہا ہے کہ الطاف کی موت خودکشی ہے، جو ان کے پہلے بیان سے متضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر لاپروائی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے لاپروائی کے نام پر کچھ پولیس اہلکاروں کی معطلی کو بھی شرمناک کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انصاف اور بی جے پی کے دور حکومت میں پولیس پر اعتماد بحال کرنے کے لیے عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

پولیس حراست میں ایک اور نوجوان کی موت تکلیف دہ اور شرمناک: مایاوتی

دریں اثناء بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش کے کاس گنج میں پولیس حراست میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ’’کاس گنج میں پولیس کی حراست میں ایک اور نوجوان کی موت انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے اور متاثرہ خاندان کی مدد بھی کرے۔پولیس حراست میں موت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ یوپی حکومت دن بہ دن حراست میں موت کو روکنے اور پولیس کو عوام کا محافظ بنانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

پولیس حراست میں الطاف کی موت پر ہنگامہ، حزب اختلاف یوگی حکومت پر حملہ آور

اتر پردیش کے کاس گنج میں الطاف احمد کی پولیس حراست میں موت کے معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے۔ 21 سالہ الطاف کے والد نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے ان کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ الطاف کے والد چاہت میاں کے مطابق وہ خود اپنے بیٹے کو پولیس چوکی چھوڑ کر آئے تھے۔ پولیس نے یقین دہائی کرائی تھی کہ وہ پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑ دیں گے مگر اس کا قتل کر دیا گیا۔ اس معاملہ میں 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وہیں۔ حزب اختلاف کی جانب سے اس معاملہ پر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔

کانگریس کی یوپی انچارج پرینکا گاندھی نے کاس گنج میں پولیس حراست میں نوجوان کی موت کے حوالہ سے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ پرینکا نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’کاس گنج میں الطاف، آگرہ میں ارون والمیکی اور سلطان پور میں راجیش کوری کی پولیس حراست میں موت جیسے واقعات سے واضح ہے کہ رہبر رہزن بن چکے ہیں۔ یوپی پولیس حراست میں موت کے معاملہ میں سر فہرست ہے۔ بی جے پی راج میں نظم و نسق ختم ہو چکا ہے۔ یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق پرینکا گاندھی آج کاس گنج کا دورہ کر سکتی ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس معاملہ پر ٹوئٹر لکھا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کیا اتر پردیش میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز باقی رہی ہے؟‘‘ جبکہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اس معاملہ پر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

خیال رہے کہ 21 سالہ الطاف کاس گنج کے کوتوالی علاقہ کے سید اہرولی گاؤں کا رہائشی تھا۔ اسے آئی پی سی کی دفعات 363، 366 کے تحت ایک نابالغ لڑکی کو شادی کے ارادے سے اغوا کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لئے کوتوالی لایا گیا تھا۔ وہیں کاس گنج کے ایس پی روہن بوترے نے بتایا کہ ملزم حوالات کے بیت الخلا میں گیا تھا، جب بہت دیر تک باہر نہیں نکلا تو دیکھا گیا کہ اس نے اپنی جیکٹ کی ہُڈ کی ڈوری سے نال میں پھانسی لے لی۔ آناً فاناً میں اسے کاس گنج کے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں 20 منٹ کے بعد ہی اس نے دم توڑ دیا۔

ایس پی گاس گنج نے لاپروائی برتنے کے الزام میں انسپکٹر کوتوالی کاس گنج ویریندر سنگھ اندولیا، سب انسپکٹر چندریش گوتم، سب انسپکٹر وکاس کمار، ہیڈ محرر گھنیندر سنگھ، کانسٹیبل سوربھ سولنکی کو فوری اثر سے معطل کر دیا۔ وہیں الطاف کے اہل خانہ پولیس کی خود کشی کی کہانی کی تردید کر رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN