اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اس کی ہڈیاں توڑدیں،چہرہ خراب کردیا،اسے انصاف نہیں ملے گا:آصف کے باپ کا سوال

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اس کی ہڈیاں توڑدیں،چہرہ خراب کردیا،اسے انصاف نہیں ملے گا:آصف کے باپ کا سوال
121
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوح :
ہریانہ کے میوات کے رہنے والے 47 سال کے ذاکر حسین کے بیٹے آصف کا 16 مئی کو قتل کردیا گیا تھا، لیکن قتل کے ملزمین کی حمایت میں ان کے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں مہاپنچایت کا انعقاد کیاگیا۔ اس پرمقتول آصف کے والد ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ ’ میں اپنے بیٹے کے لئے انصاف کی مانگ کرتا ہوں، انہوں نے بری طرح سے میرے بیٹے کا قتل کیا ہے ۔ اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور اس کا چہرہ خراب کردیا گیا ، قاتلوں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔ ہمارے ملک میں یہ سب ہو رہاہے ، بطور پریوار ہمارے لیے یہ بہت زیادہ فکر کی بات ہے ۔

میوات کےکئی سارے گاؤں جیسے کیرا، بادولی، سوہنا میں مہاپنچایت کا اہتمام کیا گیا۔ بتایا گیا کہ سب سے بڑی مہاپنچایت اندری گاؤں میں ہوئی ، جس میں تقریباً50 ہزار افراد نے شرکت کی ۔ یہ آصف اور ذاکر کے گھر سے صرف 4 کلو میٹر دور واقع ہے۔

مہا پنچایت میں کرنی سینا ، بھارت ماتا واہنی اور بی جے پی کے مقامی رہنما شامل ہوئے تھے۔ یہ لوگ بے بنیاد الزامات لگا کر آصف کے قتل کو جواز پیش کرتے رہے اور اشتعال انگیز بیان دیتے رہے۔

’دی کوئنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق آصف کے اہل خانہ نے سنا ہے کہ ان مہاپنچایتوں میں کیا ہوا ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے وہاٹس ایپ پر کئی طرح کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ اس بحث سے آصف کا کنبہ پریشان اور غمزدہ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ابھی ہمیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

معاملے میں اب تک 3 شکایات

ایس پی نوح نریندر بجارنیا نے کہاکہ ’ تقریباً ایک ہفتہ پہلے تین شکایات درج کی گئی ہیں۔ ایک شکایت اندری گاؤں کے وارڈ نمبر 4 کے کونسلر انجم حسین نے کی، دوسری مسلم رکشا دل اور تیسری شکایت فارق عبداللہ نام کے ایک وکیل نے درج کرائی ہے ۔ انہوں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے ۔

دی کوئنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ – ’کسی نے بھی مہا پنچایت یا اموپال سنگھ کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ ابھی کورونا انفیکشن کا ایک دور ہے اور ہم اس صورتحال کی تفتیش کر رہے ہیں۔

آصف کے چچا کا کہنا ہے کہ ’وہ کھلے عام فساد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں‘

دی کوئنٹ کو ذاکر حسین ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ ’ آپ نے بالکل صحیح سنا، یہ بھڑکا کر نفرت پھیلانا چاہتے ہیں‘ اس طرح کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ ایک ویڈیو کے فیس بک پر 29,000سے زیادہ ویوز ہو گئے ہیں۔

ذاکر اور آصف کے چچا حنیف کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ان مہاپنچایتوں کا انعقاد کیوں کیا جاتا ہے۔ وہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہو، وہ پولیس کو چیلنج دے رہے ہیں اور مسلم سماج کو اکسایا رہے ہیں ،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے میرے بھتیجے کا قتل کیا ہے ۔

آصف قتل کیس کے متعدد ملزمان فرار

آصف کے گھر والے اس انتظار میں ہیں کہ جو لوگ آصف کے قتل کو جائزٹھہرا رہے ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ وہ اس بات کا بھی انتظار کررہے ہیں کہ قتل کے دوسرے ملزمین کو بھی پکڑ جائے گا۔ آصف کے پریوار کا کہنا ہے کہ اڈوانی ،بھیم، ناتھو بھلا، رشی ، سنو اور دوسرے ملزم ابھی بھی فرار ہیں۔

16 مئی کی رات کو کیا ہوا؟

آصف کے اہل خانہ کے مطابق ، آصف ، جو پیشہ سے باڈی بلڈر اور جم ٹرینر بھی تھا ، 16 مئی کی رات سوہنا سے دوا لے کر آرہا تھا،اس کی گاڑی کا تین کاروں نے پیچھا کیا ، جس میں 15 کے قریب لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔

آصف کے والد ذاکر کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا ان کے دو بھتیجے راشداور واصف کے ہمراہ سوہنا سے واپس آرہا تھا تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کا الزام ہے کہ ملزمین نے ساتھ مل کر ان کے بیٹے حملہ بول دیا اور اس کی گاڑی کو چاروں طرف سے ہٹ کیا۔

الزام ہے کہ حملہ آوروں نے تینوں پر حملہ کیا ، جس میں آصف کی موت ہوگئی اور راشد کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ واصف کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے واصف نے بتایا کہ حملے کے بعد ان کی گاڑی پلٹ گئی تھی۔ ان لوگوں نے آصف کو کار سے باہر نکالا اور اس کاقتل کردیا۔
آصف کے والد نے بتایا کہ ملزم نے ان کے بیٹے کا ہاتھ اور پیر توڑ دیئے تھے۔ جب ان کو آصف کی باڈی ملی تو اس کے جسم پر چوٹ کے کئی نشان تھے۔ واقعہ کے دوسرے دن 17 مئی کو گاؤں میں بھاری پولیس بل تعینات کردی گئی۔ آصف کے گھر والوںنے کہاکہ جب تک ملزمین کی گرفتاری نہیں ہوتی، تب تک وہ اس کو نہیں دفن کریں گے۔کچھ گھنٹوں کے تناؤ کے بعد ملزمین کی گرفتار ہوئی ، تب جاکر اس کو دفن کیا گیا۔

پرانی رنجش کا شک

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل بھی لڑکوں کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔ آصف کے ایک پڑوسی محمد الیاس نے بتایا کہ تین مہینے پہلے ہی ان لوگوں کے بیچ لڑائی ہوئی تھی، بعدمیں پولیس نے آکر دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرایا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟
خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

14 اکتوبر
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں
خبریں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

14 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

اکتوبر 15, 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

اکتوبر 15, 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN