اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی کورونا سے بے دم ،اسپتالوں میں آکسیجن تقریباً ختم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی کورونا سے بے دم ،اسپتالوں میں آکسیجن تقریباً ختم
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ کر ملک کی بیشتر ریاستوں میں موت کا قہر بن کر ٹوٹی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 259170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1761 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لگاتار کورونا انفیکشن مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافے نے حکومت سے لے کر عام لوگوں کو تشویش میں اضافہ کردیاہے۔اسی دوران وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کے اس ٹویٹ سے سنسنی پھیل گئی کہ دہلی میں آکسیجن کا سنگین بحران ہے۔ میں ایک بار پھر مرکز سے دہلی کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ کچھ اسپتالوں میں آکسیجن کے صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔دہلی میں صورت حال کی سنگینی کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر گھنٹے اوسطاً 10 افراد کی موت واقع ہورہی ہے ۔عام اسپتالوں کے باہر بھی نو بیڈ کے بورڈ لگ گئے ہیں۔ لوگ اپنے مریضوں کو لے کر ادھر سے ادھر مارےمارے پھر رہے ہیں اور اسی حالت میں آکسیجن کی کمی سے دم توڑ رہے ہیں۔
ادھرابتر حالات کو دیکھتے ہوئے جھارکھنڈ میں بھی 22 سے 29 تک ایک ہفتہ کا سخت لاک ڈاؤن کااعلان کردیا گیا۔ اسی ساتھ تلنگانہ میں نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جبکہ پورے راجستھان میں پہلے سے ہی نائٹ کرفیو لگا ہواہے۔ اترپردیش میں بھی آج 30 ہزار مریض ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد یوگی سرکار نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کااعلان کیا،جبکہ تمام اضلاع میں نائٹ کرفیو لگانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومتوں کے تمام دعوؤں کے باوجود مریضوں کی کوئی سدھ نہیں لے رہا ہے ۔کل یوپی میں لوگوں نے افسران کو گھیر کر غصہ کااظہار کیا ۔ مہاراشٹر کی کابینہ نے بھی بگڑتے حالات کے مدنظر سخت ترین لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔ اب مہاراشٹر جیسی ریاست میں بھی تالہ بندی ہوجائے گی۔ وہاں سے بھی مزدوروں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی تصاویر دلوں کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں بیڈ، وینٹی لیٹر ، ریمیڈسیور اور آکسیجن کی بہ حد کمی ہیں۔ وہیںملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.56 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا مریض پائے گئے اور تقریباً 1,757 افراد انفیکشن کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہندوستان کا سفر نہ کرے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ویکسین کے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
دوسری جانب کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے مزید احتیاطی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر ان اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے منسوب ٹویٹر ہینڈل سے یہ جانکاری دی گئی کہ کورونا کی روک تھام کےلئے پہلے سے نافذ شدہ نائٹ کرفیو اب تمام کارپویشنز اور بلدیاتی اداروں کے تحت آنے والے علاقوں میں بھی نافذ رہے گا اور اس کا اطلاق جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں ہوگا ۔
دریں اثناء اترپردیش کے پانچ شہروں کو لاک ڈاؤن کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے پانچ شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلے کے خلاف اتر پردیش کی یوگی حکومت نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا ۔
چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے اپنے حکم میں اترپردیش حکومت کو ایک ہفتہ کے اندر مہاماری پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور سہولیات کو الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کرنے کو کہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN